counter easy hit

پاکستان میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی تسلی بخش ہے، صدر ممنون

دوشنبے: صدر مملکت ممنون حسین نے بین الاقوامی کانفرنس میں پاکستان میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کی صورتحال کو تسلی بخش قرار دے دیا۔ تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں آبی وسائل اور پائیدار ترقی کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ممنون حسین نے کہا کہ پاکستان میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کی صورت حال Supply of clean drinking water in Pakistan is satisfactory, President Mamoonتسلی بخش ہے، پانی کے مسائل کے حل کے لیے عالمی تعاون پاکستان کی ترجیح ہے۔ صدر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ پانی زندگی کی اہم ترین ضرورت، توانائی کے حصول کا ذریعہ، زراعت، صنعت اور انسانی زندگی کی بقا کا ضامن ہے، پانی کے وسائل کو درپیش چیلنجز سے عہدہ برآ ہونے کے لیے شراکت داری کی ضرورت ہے، عالمی برادری غربت کے خاتمے اور پائیدار ترقی کے لیے کوششیں کرے، کانفرنس خطے میں پانی کے مسائل کے حل کے لیے اہم کردار ادا کرے گی۔