counter easy hit

لاہور ہائیکورٹ کا غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا حکم

لاہور: ہائیکورٹ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرکے تقسیم کار کمپنیوں کو بجلی کی بندش کی تفصیلات ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شاہد کریم نے ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی درخواست پر بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ بجلی کی اعلانیہ و Lahore High Court orders removal of loadsheddingغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے صارفین کو سخت پریشانی کاسامنا ہے۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا حکم دے۔ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں لیسکو، فیسکو اور گیپکو نے عدالت میں اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا شیڈول پیش کردیا۔ وکیل لیسکو نے عدالت کے روبرو کہا کہ بجلی کی طلب اور رسد میں فرق پر لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ۔ ہائیکورٹ نے ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو بجلی کی بندش کی تفصیلات ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کا حکم دیتے ہوئے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ فوری ختم کرنے کا حکم دے دیا۔