counter easy hit

سپر اسٹار نہیں، اداکار کہلوانا زیادہ پسند ہے، اکشے کمار

Akshay Kumar

Akshay Kumar

ممبئی (یس ڈیسک) یوں تو فلم انڈسٹری میں ہر کسی کی خواہش ہوگی کہ جلد ہی اس کی پہچان ایک سپر اسٹار کے نام سے ہو،لیکن بالی وڈ کے کھلاڑی اکشے کمار کا کچھ اور ہی مانا ہے۔ جی ہاں بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کا کہنا ہے کہ خود کو سپر اسٹار کے بجائے ایک اداکار کہلوانا زیادہ پسند کروں گااور میں سپر اسٹار کا خطاب حاصل کرنے کیلئے فلم انڈسٹری میں نہیں ہوں۔

اکشے کمار نے کہا کہ فلم ’برادرز‘ میں کام کیا جو مارشل آرٹس سے متعلق تھی ،جبکہ ’گبر‘ میں اداکاری کی جو کہ ایک مختلف فلم تھی، ایک اداکار کی حیثیت سے ہر فلم میں کچھ مختلف کرنا چاہتا ہوں اور نہیں چاہتا کہ مجھے صرف ایکشن اور کامیڈی فلموں میں ہی کاسٹ کیا جائے۔ اکشے کمار کی فلم بے بی آج ہی ریلیز ہوئی ہے جس میں انہوں نے ایک انڈر کور ایجنٹ کا کردار ادا کیا ہے۔