counter easy hit

امیتابھ کی نئی فلم شمیتابھ کے گانے عشق فلم کی ویڈیو جاری

Shamibabh

Shamibabh

ممبئی (یس ڈیسک) امیتابھ بچن اور دھنوش کی نئی بالی ووڈ فلم شمیتابھ کے گانے عشق فلم کی ویڈیو ریلیز کردی گئی ہے۔سورج جگن کی آواز میں ریکارڈ کئے گئے اس گیت کے بول سوانند کر کرے نے لکھے ہیں۔ فلم کے ہدایتکار اور رائٹر آر بالکی ہیں جو اس سے قبل بھی بالی ووڈ کو پا اور چینی کم جیسے بلاک بسٹر فلمز دے چکے ہیں۔

فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والوں میں امیتابھ بچن اور دھنوش کے علاوہ اکشرا ہاسن اور ریکھا بھی شامل ہیں۔ مہمان اداکاروں کے طور پر کرن جوہر، مہیش بھٹ، روہت شیٹھی، جاوید اختر، بونی کپور، ایکتا کپور، اوم پرکاش مہرا اور گوری شندے بھی فلم میں انٹری دینگے۔ امیتابھ بچن، ابھیشیک بچن، سنیل للااور ایکتا کپور سمیت دیگر کی پروڈکشن میں تیار ہونے والی یہ فلم ایروس انٹرنیشنل کے بینر تلے 6 فروری کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔