counter easy hit

سپر فور مرحلہ: پاکستان آج ملائشیا کے خلاف کھیلے گا

ایشیا کپ ہاکی کے سپر فور مرحلے میں پاکستان کی ٹیم اپنا پہلا میچ آج ملائشیا کے خلاف کھیلے گی۔

Super four step: Pakistan will play against Malaysia todayایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں ابتدائی گروپ کی دو، دو ٹاپ ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔ پاکستان نے پہلے میچ میں بنگلا دیش کو زیر کیا، پھر جاپان سے مقابلہ برابر کیا۔ پاکستان کو بھارت کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا لیکن گرین شرٹس نے چار پوائنٹس کے ساتھ سپر فور مرحلے کےلیے کوالیفائی کرلیا تھا۔ آج اس کا مقابلہ پول بی کی ٹاپ ٹیم ملائشیا سے ہے جو اپنے تمام تینوں میچز جیت کر آئی ہے۔ ایونٹ میں پاکستان ٹیم کا اگلا ٹکراؤ جنوبی کوریا اور پھر بھارت سے ہو گا۔