counter easy hit

عمران خان نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری چیلنج کردیے

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری

Imran Khan challenged the incredible bail arrest warrantاسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیئے۔ الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے پہلے قابل ضمانت وارنٹ جاری کیے تھے، جسے اسلام آباد ہائیکورٹ نے معطل کردیا تھاتاہم مزید سماعت کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کی عدم پیشی پر ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے انہیں 26 اکتوبر کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا گیا۔ عمران خان کی درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے غیر قانونی اور اختیار سے تجاوز کیا ہے، الیکشن کمیشن نے وارنٹ جاری کرکے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی ہے۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے سیاسی بنیاد پر انتقام کا نشانہ بنایا ہے۔ خیال رہے کہ عمران خان نے غیر ملکی فنڈنگ کیس میں عدالت پر متعصب ہونے کے الزامات لگائے تھے جس پر پی ٹی آئی کے باغی رکن اکبر ایس بابر نے 23 جنوری کو ان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔