counter easy hit

سنی لیون کا کرینہ کپورکوماں بننے پرخاص پیغام

Sunny Leone's special message to become mother Kareena Kapoor

Sunny Leone’s special message to become mother Kareena Kapoor

ممبئی: بھارتی فلم نگری میں تیزی سے جگہ بنانے والی سنی لیون نے کرینہ کپورکوماں بننے پر ازراہ مذاق کہا ہے کہ اب ان کی لمبی لمبی نیندیں ختم ہوگئیں کیونکہ راتوں کو جگانے والا تیموردنیا میں آگیا ہے۔

بالی ووڈ کی سپراسٹارکرینہ کپوربھی بیٹے کی پیدائش بھی فلم نگری کے ممی کلب میں شامل ہوگئی ہیں لیکن ان کے بیٹے کا نام تیمورعلی خان پٹودی رکھنے پرسوشل میڈیا پرایک طوفان مچا ہوا ہے، دوسری جانب انہیں مبارک باد دینے والوں کی بھی کمی نہیں، ان مبارک باد دینے والوں میں سنی لیون بھی شامل ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:کرینہ کپوراور سیف علی خان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد

سنی لیون نے کہا ہے کہ سیف علی خان اورکرینہ کپوربالی ووڈ کا بہت خوبصورت جوڑا ہے اوروہ انہیں زندگی کا نیا باب شروع ہونے پر مبارک باد دیتی ہیں۔ بے باک اداکارہ نے کرینہ کوازراہ مزاق کہا کہ ایک عورت کے لیے ماں بننا دنیا کا سب سے خوبصورت احساس ہے لیکن اب بیبو کو لمبی لمبی نیند کی قربانی دینا پڑے گی کیونکہ ان کی زندگی میں راتوں کو جگانے والا تیمورآگیا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website