counter easy hit

عامر خان کی ’’دنگل‘‘ رواں سال کی دوسری بڑی فلم بن گئی

Aamir Khan's 'Dangal' become the second big movie of the year

Aamir Khan’s ‘Dangal’ become the second big movie of the year

ممبئی: بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان کی فلم ’’دنگل‘‘نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی اور فلم نے  پہلے روز ہی کروڑوں کی کمائی کرلی ہے۔

بالی ووڈ اسٹار عامر خان کی فلم ’’دنگل‘‘ نے آتے ہی  کامیابی کے جھنڈے گاڑنے شروع کردیئے ہیں اور فلم نے باکس آفس پر کمائی میں کئی ریکارڈ اپنے نام کرلیے ہیں۔ فلم نمائش کے پہلے روز بھارت میں 29 کروڑ 78 لاکھ کی کمائی کرکے سال کی دوسری بڑی فلم بن گئی ہے۔فلمی پنڈتوں نے ’’دنگل‘‘ کو سلمان خان کی فلم ’’ سلطان‘‘سے بہتر قرار دیتے ہوئے باکس آفس پر 3 دن میں 100 کروڑ کا ہندسہ عبور کرنے کی پیش گوئی کی ہے جب کہ فلم  کو دنیا بھر میں بھی مثبت ردعمل مل رہا ہے اور فلم نے امریکا اور کینیڈا میں 3 دنوں میں 11 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ  بالی ووڈ اسٹار عامر خان نے  فلم میں پہلوان کا کردار ادا کیا ہے ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website