counter easy hit

تمام مسالک سے تعلق رکھنے والے اٹھارہ سو انتیس علماء کا متفقہ فتویٰ , خودکش حملے حرام ہیں

تمام مسالک سے تعلق رکھنے والے اٹھارہ سو انتیس علمائے کرام نے اتفاق رائے سےپاکستان میں خود کُش حملوں کو حرام قرار دیا ہے۔

SUICIDE, BOMBS, ARE, HARAM, AND, ILLEGAL, IN, SHARIA, 1839, RELIGIOUS, SCHOLARS, JOINTLY, GIVEN, FATWA, IN, LAHOREپاکستان میں خودکش حملوں کے خلاف1829علماء کے فتوے کی تفصیل سامنے آگئی ہیں، فتوے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں خودکش حملے کرنے اور کرانے والے اسلام کی رو سے باغی ہیں، ریاست پاکستان شرعی طور پر ایسے عناصر کے خلاف کارروائی کا جواز رکھتی ہے۔فتوے کے مطابق جہاد کا وہ پہلو جس میں جنگ اور قتال شامل ہیں صرف اسلامی ریاست شروع کرسکتی ہے،طاقت کے بل پر اپنے نظریات دوسروں پر مسلط کرنا فساد فی الارض ہے ۔علمائے کرام کے فتوے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان میں نفاذ شریعت کے نام پر ریاست کے خلاف مسلح تصادم حرام ہے ، تخریب و فساد اور دہشت گردی کا فائدہ اسلام اور ملک دشمن عناصر کو پہنچ رہا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website