counter easy hit

بغداد میں خودکش دھماکے، 26 افراد ہلاک

عراق کے دار الحکومت بغداد میں خودکش دھماکوں میں 26افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ عراقی دارالحکومت میں تین روز کے دوران یہ دوسرا دہشت گرد حملہ ہے۔

Suicide blast in Baghdad, kills 26 peoplesعراقی حکام کے مطابق دو حملہ آوروں نے بغداد کے مصروف تجاتی علاقے طیارن اسکوائر میں خود کو دھماکے سے اڑا دیا، دھماکوں میں 26افرار ہلاک اور 90 زخمی ہوگئے۔ طیارن اسکوائر پربڑی تعداد میں مزدور روزانہ اجرت پر کام کے لئے جمع ہوتے ہیں، جہاں ماضی میں بھی اس نوعیت کے حملے ہوچکے ہیں۔ فوری طور پر کسی تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔