counter easy hit

شوگر ملز مالکان نے حکومتی چھوٹ کی آڑ میں اربوں روپے کمالیے

اسلام آباد:  شوگر ملز مالکان نے اربوں روپے اعانت لینے کے علاوہ چینی کی برآمد پر 50 ارب روپے کمالیے جبکہ کاشت کاروں کو تاحال ادائیگیاں نہیں کی گئیں جبکہ حکومت نے اب سبسڈی کم کرنے پر غورشروع کردیا ہے۔

Sugar mill owners can earn billions of rupees in the middle of government waiverشوگر مافیا کو اربوں کا فائدہ پہنچانے کے بعد اب مسلم لیگ ن کی حکومت نے اعتراف کیا ہے کہ ملز مالکان نے چینی کی برآمد پر اربوں روپے سبسڈی لینے کیلئے اسے گمراہ کیا گیا اور کاشت کاروں کے نام پر 50 ارب روپے کمالئے۔ حکومت اب یہ بھی محسوس کررہی ہے کہ شوگر ملز مالکان کسی ضابطے (ریگولیشن) کے بغیر کام کررہے ہیں۔ وہ چاہتی ہے کہ صوبائی حکومتیں ان کی نگرانی کریں۔

حکومت نے کاشت کاروں کو ادائیگی کیلیے شوگر ملز مالکان کوچینی کی برآمدکی اجازت دی تھی۔ گزشتہ سال دستمبر میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ملز مالکان کو کم از کم 15ارب روپے کا فائدہ پہنچایا جوپہلے ہی پنجاب اور سندھ کے کاشت کاروں کو فی 40 کلو گرام گنے کیلئے صرف 140 روپے ادا کررہے تھے۔