counter easy hit

بنگلہ دیش میں کرکٹرز کے فٹبال کھیلنے پر پابندی کا مطالبہ ہونے لگا

ڈھاکا:  بنگلہ دیش میں کرکٹرز کے فٹبال کھیلنے پر پابندی کا مطالبہ سامنے آگیا۔اس کی وجہ بہت سے کھلاڑیوں کا انجرڈ ہونا ہے۔

Bangladesh started asking for ban of cricketers play footballچیف سلیکٹر منہاج العابدین نے کہا کہ کرکٹرز کے فٹبال کھیلنے پر پابندی ہونی چاہیے کیونکہ اسی وجہ سے ہمارے کئی کھلاڑی انجرڈ ہوئے ہیں، ٹیم مینجمنٹ کو اس مسئلے پر دھیان دینا چاہیے۔

یاد رہے کہ وکٹ کیپر بیٹسمین مشفیق الرحیم فرسٹ کلاس ایونٹ کے دوران وارم اپ سیشن میں فٹبال کھیلتے ہوئے ٹخنے کی انجری میں مبتلا ہوگئے تھے، اس سے پہلے ناصر حسین بھی فٹبال میچ کے دوران ہی گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے جس کی وجہ سے انھیں اب سرجری کے عمل سے گزرنا پڑرہا ہے۔