counter easy hit

امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کے گردے کی رسولی کی کامیاب سرجری

واشنگٹن: امریکا کے ملٹری اسپتال میں  خاتون اول میلانیا ٹرمپ کے گردے کی رسولی کی سرجری کر دی گئی ہے۔

Successful surgery for kidney tumor of U.S first lady Melania Trumpبین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کو گردے میں رسولی کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں ان کی کامیاب سرجری کر دی گئی ہے۔ کچھ دن آرام کے بعد وہ اپنی معمول کی مصروفیات کی انجام دہی کر پائیں گی۔ امریکی صدر نے بھی اپنی ٹویٹ میں میلانیا ٹرمپ کے کامیاب آپریشن سے آگاہ کیا اور مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔

وائٹ ہاؤس سے جاری کیے گئے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ امریکی خاتون اوؔل میلانیا ٹرمپ کی گردے میں رسولی کی تشخیص ہوئی جسے والٹر ریڈ نیشنل ملٹری میڈیکل سینٹر میں ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم نے ایک خاص طریقہ سرجری کے ذریعے نکال دیا ہے۔ آپریشن میں کسی قسم کی پیچیدگی نہیں ہوئی اور وہ تیزی سے روبہ صحت ہیں۔

واضح رہے کہ میلانیا ٹرمپ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تیسری اہلیہ ہیں۔ میلانیا شادی سے قبل ایک معروف فیشن ماڈل تھیں اور 1997 میں پہلی مرتبہ اُس وقت کے معروف تاجر ڈونلڈ ٹرمپ سے دوستی ہوئی تھی بعد ازاں 2004 میں دونوں نے شادی کا ارادہ کیا اور 2005 میں یہ جوڑا شادی کے بندھن میں بندھ گیا۔