counter easy hit

اشیاء خورد و نوش پر سبسڈی، پنجاب حکومت نے رمضان پیکج کا اعلان کر دیا

وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ سستے آٹے کی فراہمی پر 8 ارب 78 کروڑ روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔ رمضان المبارک میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 125 روپے کی سبسڈی سے 250 روپے میں ملے گا۔ صوبہ بھر میں 318 سستے رمضان بازار قائم کیے گئے ہیں۔ صوبے میں موجود ماڈل بازار بھی رمضان بازاروں کے طور پر کام کریں گے۔

لاہور: پنجاب حکومت نے رمضان میں عوام کو ریلیف دینے کا اعلان کر دیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کہتے ہیں کہ 9 ارب روپے سے زائد کا تاریخی پیکیج دیں گے۔ صوبہ میں 318 سستے رمضان بازار اور

Subsidies on food items, the Punjab government has announced Ramazan package

Subsidies on food items, the Punjab government has announced Ramazan package

2 ہزار سے زائد مدنی دستر خوان قائم کیے گئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ سستے آٹے کی فراہمی پر 8 ارب 78 کروڑ روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔ رمضان المبارک میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 125 روپے کی سبسڈی سے 250 روپے میں ملے گا۔ صوبہ بھر میں 318 سستے رمضان بازار قائم کیے گئے ہیں۔ صوبے میں موجود ماڈل بازار بھی رمضان بازاروں کے طور پر کام کریں گے۔ سستے رمضان بازاروں میں زرعی فیئر پرائس شاپس قائم کر دی گئی ہیں۔ زرعی فیئر پرائس شاپس پر چنے کی دال، بیسن، کھجور، سیب اور کیلا مارکیٹ سے 20 روپے کم قیمت پر ملے گا۔ سحر و افطار کیلئے صوبہ بھر میں 2 ہزار سے زائد مدنی دستر خوان قائم کیے گئے ہیں۔ ان دستر خوانوں پر مفت سحر و افطار کا اہتمام کیا جائے گا۔ گھی، کوکنگ آئل، انڈے اور چینی بھی مارکیٹ سے کم نرخوں پر دستیاب ہو گی۔ شہبازشریف نے کہا کہ وہ تاریخی رمضان پیکیج کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔ رمضان پیکیج کی پائی پائی عوام کو ریلیف کی فراہمی میں صرف کی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایات کی ہے کہ ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کیخلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھی جائے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website