counter easy hit

زینب کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے زینب کے قتل کے ملزمان ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود گرفتار نہ ہونے کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی ہے۔

Submit resolution in Punjab Assembly on non arrest of Zainab killersپنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر اور تحریک انصاف کے رکن محمد سبطین خان نے  زینب کے قتل کے ملزمان ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود گرفتار نہ ہونے کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی ہے۔ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ صوبے بھر میں بچوں اور بچیوں کے اغواء، زیادتی اور قتل کے واقعات نہیں تھم سکے، زینب کے قتل کے ملزمان کا تاحال گرفتار نہ ہونا حکومت اور پولیس کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ یہ ایوان حکومت سے زینب کے قاتلوں کی گرفتاری اور اغواء و قتل جیسے واقعات کی روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔ واضح رہے کہ ایک ہفتے سے زائد وقت گزرنے کے باوجود پنجاب حکومت اور پولیس قاتلوں کو گرفتار نہیں کرسکی ہے۔