counter easy hit

ورکنگ باؤنڈری پر اشتعال انگیزی؛ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کرکے ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی اشتعال انگیزی اور  ایک  پاکستانی شہری  کی شہادت پر شدید احتجاج کیا ہے۔

Provocation on Working Bondary; Foreign Office summons to Indian Deputy High Commissionerدفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو گزشتہ ایک ہفتے میں تیسری بار دفترخارجہ طلب کرکے آج ہونےوالے واقعے پر شدید احتجاج کیا گیا ہے۔ ترجمان دفترخارجہ و ڈی جی ساؤتھ ایشیا ڈاکٹر محمد فیصل نے ڈپٹی ہائی کمشنر بھارت جے پی سنگھ کو احتجاجی مراسلہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ورکنگ باؤنڈری کے سیالکوٹ سیکٹر پر بھارتی فائرنگ سے ایک پاکستانی شہری شہید جب کہ 4 افراد زخمی ہوگئے ہیں اور بھارت کی جانب سے فائرنگ کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔  ترجمان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر سے کہا ہے کہ رواں برس بھارت 101 سے زائد مرتبہ فائربندی معاہدے کی خلاف ورزی کرچکاہے جو ناصرف 2002 معاہدے کی بلکہ عالمی قوانین کی بھی کھلی خلاف ورزی ہے۔ بھارت معاہدے کی پاسداری کرے اور یہ بات یاد رکھے کہ پاکستان اپنی سرحدی حدود کی حفاظت اور بھارتی جارحیت کے خلاف کارروائی کا حق رکھتا ہے۔