yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

حضرت بابا فرید الدین گنج شکر کا 773واں عرس

Yes 1 Webmaster October 16, 2015 1 min read
Baba Farid Ganj Shakar
Share this:
Baba Farid Ganj Shakar
Baba Farid Ganj Shakar

تحریر : محمد امجد خان
آپ برِ صغیر پاک وہند کے کِسی بھی حصے میں چلے جائیں، اسلام، اسلامی تعلیمات، صبر، شکر معجزات کاجہاں ذکر آئے گا وہاں یہ لازمی امر ہے کہ حضرت بابا فرید الدین مسعودگنجشکر کی اسلامی تبلیغی خدمات کا ذکر بھی ضرور آئے گا، کیونکہ حضرت بابافرید الدین مسعود گنج شکر وہ عظیم ہستی ہیں جنہوں نے اپنی ساری زندگی اسلامی تبلیغ کیلئے وقف کرتے ہوئے اپنے سچے قول وفعل سے سو، دو سو، چار سو یا ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں کروڑوں کی تعداد میں جہالت کے اندھیروں میں غرق لوگوں کو مسلمان کیا، آپ ( 561 ہجری (1163ئ) کو موضع کھتوال میں پیدا ہوئے، آپ کا سلسلہ نسب قابل کے بادشاہ فرخ شاہ سے مِلتا ہے جو بعض روایات کے مطابق حضرت امیر المومنین عمر بِن خطاب کی اولاد تھے اِس لئے انہیں فاروقی بھی کہا جاتا ہے۔

آپ نے ابتدائی دینی تعلیم کھتوال میں ہی مکمل کی جس کے بعد سات سال کی عمر میں آپ اعلیٰ دینی و دُنیاوی تعلیم حاصل کرنے کیلئے مولانا منہاج الدین ترمذی کے پاس ملتان چلے گئے وہاں سے آپ تفسیر،حدیث،اصول معافی،فلسفہ ہیت اور ریاضی کے مضامین پرعبور حاصل کیا، بتایا جاتا ہے کہ آپ حضرت قطب الدین بختیارکاکی کے مرید اور خلیفہ بھی تھے اور ایک رات میں مکمل قرآن پاک کی تلاوت کر لیتے تھے۔

زمانہ طالب علمی میںآپنے بلخ ،بخارہ ،بہت المقدس،مکہ مکرمہ ،مدینہ منورہ ،بغداد وقندھار کے سفر بھی کئے اور دوران سفرمِلنے والے بزرگانِ دین سے مختلف علوم وفیض حاصل کئے اورجب آپ نے اپنی تعلیم مکمل کرلی تو برِ صغیر کے ایک ایسے علاقے (جس کا نام اُس وقت اجودھن تھا)کا رُخ کرلیا جو اُس وقت کفر وجہالت کا برِ صغیر پاک وہند میںسب سے بڑا گڑھ تھاکفرو جہالت کا اندازہ آپ تاریخ میں تحریر اِن حالات سے بھی لگا سکتے ہیں کہ پولیس گزٹ کے مطابق کوروں ،پانڈوں کی لڑائی کے وقت یہ جگہ راجہ (دریودھن) کی شکار گاہ تھی اور چندر ہنسی راجائوں کے دور میں یہ اجودھن (پاکپتن )اُن کی سلطنت کا دارلحکومت تھا اِس سے قبل ہندوئوں کے دیوتا،، رام ،،اور ،،سیتا،،نے ،،راون ،،کی قید سے آزادی حاصل کرنے کے بعد یہیں ماضی کے (اجودھن )اور موجودہ پاکپتن میں آکر پنا ہ لی تھی۔

اُس وقت اجودھن کے ساتھ ساتھ دریائے ستلج بھی بہتا تھا جس کی روانی قیامِ پاکستان کے بعد ضیاء الحق نے بھارت کو فروخت کر دی تھی ،خیر!اِس دریا کے کنارے واقع یہ (اجودھن)اُس وقت پورے برِ صغیر پاک و ہند میں خوبصورتی کے حوالہ سے بھی اپنی مثال آپ تھا جِسے مدِ نظر رکھتے ہوئے ہندو مذہب کے پرنامی فرقہ سے منسوب ( بابادیا رام )نے اِس شہر سے بیس کلومیٹر جانبِ مغرب واقع قصبہ ملکہ ہانس میں پرنامی مندر کے نام سے پرنامی فرقہ کی زمانہ قدیم میں دُنیا کی سب سے بڑی عبات گاہ تعمیر کی جو آج بھی وہاں موجود ہیں ،بات کرنے کا مقصد ہے کہ حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر نے ایسے حالات اور ِتنے بڑے کفر کے قلعے میں اپنے قول وفعل کی صداقت و کلام سے اِسلام کی ایسی شمعیں روشن کیں جنہوں نے دیکھتے ہی دیکھتے کفرستان کے اندھیروں کواِسلام کے اُجالوں سے ایسا منور کیا کہ ہندوقومیں لاکھوں کروڑوں کی تعداد میںآپ کے باعث دائرہ اسلام میں داخل ہوتی چلی گئیں اور روحانی مدارج کے ساتھ ساتھ دُنیاوی مقامات بھی حاصل کئے جِس کا فیض و سلسلہ تا حال جاری و ساری ہے ،اِس دوران عشق خدا ورسول میں آپ شاعری بھی کرتے رہے۔

آپ نے بہت سی کتابیں تالیف کیںجنہوں نے بین الاقوامی شہرت پائی اِس لئے آپ کو برِ صغیر پاک ہند کے پہلے پنجابی صوفی شاعر ہونے کا مقام بھی حاصل ہے ، آپ کے صوفیانہ کلام کے 114شبد اور 4گیت سِکھوں کی مقدس کِتاب گورو گرنتھ صاحب کا بھی حصہ ہیںگورو گرنتھ سِکھو ں کے پیشوا بابا گورونانک کے ملفوظات اور فرمودات پر مبنی ہے جِسے بعد میں گورو ارجن اور گورورنگدیو نے مرتب کیا جنہیں سِکھ قوم کے متعدد گوروئوں کی مدد حاصل تھی،آپنے حصول بندگی کیلئے تمام زِندگی فرائض وشریعت کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ چلہ معکوس جیسی کٹھن عبادات توکل ،قناعت پسندی ،تنگ دستی اور فاقہ کشی کو بھی رضائے الٰہی سمجھ کر گُزارااور جہاں ہر حال میں صبرو تحمل کے ساتھ خد ا کی شکر گزاری کا درس دیا وہاں اپنی شاعری میں تشبیہات کے ذریعے بنی نوح انسان کو خُدا کی وحدانیت اور فانی دُنیا کی حقیقت سے بھی مکمل طور پر آشنا کردیا اور آخر 663ہجری کے ذوالحجہ میں کثرت عبادات ، چلوں اور فاقہ کشی کے سبب آپ کی طبیعت نا ساز رہنے لگی اور4 محرم الحرام664ہجری کو مغرب کی نماز کے بعد آپ کی حالت مزید بگڑ گئی اور ناتوانی میں عشاء کی نماز ادا کرنے کے بعد بے ہوش ہوگئے ،ہوش آیا تو خلیفہ سے پوچھا کہ کیا میں نے نماز پڑھ لی ہے ؟جواب مِلا جی حضور آپ نے نماز با جماعت ادا کی ہے ،فرمایاایک بار پھِر نمازادا کرنے کو جی چاہتا ہے نہ جانے پھِرکیا ہو ،اور نماز ادا کرنے کے بعد پھِر بے ہوش ہو گئے گُزشتہ بے ہوشی کی نسبت اِس بار کا دورانیہ تھوڑا لمبا تھا جِس کے بعد ہوش سنبھالتے ہی پھر پوچھا کہ کیا میں نے نماز پڑھ لی ہے ؟

جواب ملا جی حضور آپ دو مرتبہ نماز پڑھ چکے ہیں یہ سُن کر آپ نے پھِر فرمایا فرمایا میرا ایک بار اور نماز پڑھنے کو جی چاہ رہا ہے پھِر نہ جانے کیا ہواور دوران نماز ہی یا حیی یاقیوم کا ورد کرتے کرتے خالق حقیقی سے جامِلے،آپ کے وصال کے بعدمغلیہ دور حکومت آتے ہی مغل شہنشاہ جلال الدین اکبر نے 1393عیسوی میں اِس مقدس جگہ کا نام (اجودھن) سے تبدیل کرکے پاکپتن باقائدہ طور پر لکھوا دیا جہاںپرہر سال کی طرح اس بار بھی 25ذوالحجہ سے9محرم الحرام تک کاآپ کا15روزہ عرس منایا جاتا ہے جو اِس سال 773واں سالانہ عرس ہے اور انتہائی عقیدت و احترام و بہت سی رسومات کی ادائیگی کے ساتھ منایا جارہا ہے اِن رسومات میں سے ایک سب سے مشہور رسم بہشتی دروازہ کھولنے کی بھی ہے جو کہ 5سے 6محرم الحرام کی رات بدست سجادہ نشین گدی نشین مزار شریف مقامی و قومی اہم شخصیات کے ہمراہ ادا کریں گے،جہاں سے گزرنے کیلئے حضور بابافرید کی دینی خدمات کی بدولت اندرون و بیرون ممالک سے ہر سال 25سے 30لاکھ کے قریب لوگ اِس شہر کا رُخ کرتے ہیںاور اِن کے ساتھ ہی اِنہیں لوٹنے کیلئے جیب کتروں کی بھی ایک بڑی تعداد اِس شہر کی طرف اُمڈ پڑتی ہے جبکہ رہی سہی کثر مقامی پاپوش ٹھیکیداران ،ٹرانسپورٹرز ، دکانداران،ہوٹل مالکان،کرایہ پر دستیاب مالک مکانات، چھابڑی فروش وملاوٹ مافیا جیسے جیسے عرس پر زائرین کی تعداد بڑھتی ہے عرس پر استعمال کی اشیاء کے ریٹ بھی ویسے ویسے ہی مہنگی کرکے نکال دیتے ہیں۔

عاشقانِ فرید کی تعداد میں پھِر بھی کوئی کمی واقع نہیں ہوتی،وہ لٹتے لُٹاتے ہوئے بھی ہر حال میں بہشتی دروازہ گزرنے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں ۔مگر جگہ اور وقت محدود ہونے کے ساتھ ساتھ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھی کوئی نئی اور بے ضررحکمت عملی اختیار کرنے کی بجائے دہشت گردی خدشات کے نام پرہر سال ایک قدیمی فرسودہ سیکیورٹی پلان کے تحت پورے شہر کو سیل کرکے زائرین پر لاٹھی چارج کرنے وغیرہ جیسی وجوہات کے سبب صرف 08سے 09لاکھ لوگ ہی بہشتی دروازہ گزر پاتے ہیں،اور باقی مایوس واپس لوٹ جاتے ہیں،اِن حالات متذکرہ بالاکی میرے06,11,2013کو شائع ہونے والے کالم میں نشاندہی کرنے پر صوبائی حکومت نے دربار شریف کو مذید وسیع کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ سے رپورٹ بھی طلب کر رکھی ہے جِسے تین سال ہونے کو ہیں مگر ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہوتی ہوئی بتائی گئی ،سو !اِس سال بھی بہشتی دروازہ گزرنے والوں کی میلوں لمبی لائنیں لگیں گی،مگر اعلیٰ افسران وزرا ء ، اور اِن کے عزیز و اقارب ہمیشہ کی طرح اس سال بھی اِن میلوں لمبی لائینوں میں لگے بغیر ہی وی وی آئی پی پروٹو کول کے ساتھ بہشتی دروازہ گُزرتے رہیں گے۔

جبکہ آپ حضور کی تعلیمات یہ ہیں کہ (فریدا ایسا ہو رہوجیسا ککھ مسیت ،پیراںتلے لتاڑیے کدے نہ چھڈے پریت )آپ اپنے ایک دوسرے کلام میں کچھ یوں فرماتے ہیں کہ (فرید میں نُوں مارکے منج نِکی کر کُٹ،فرید بھرے خزانے رب جو بھاوے سولُٹ)جبکہ ایک تیسے کلام میںخود کی درستگی کیلئے آپ کچھ یوں فرماتے ہیں کہ (فریدا جے تُوں عقل لطیف کالے لِکھ نہ لیکھ ،اپنے گریوان وِچ سر نیواں کرکے ویکھ )لہذاوی وی آئی پی پروٹوکول کے ساتھ بہشتی دروازہ گزر تے ہوئے گھنٹوں سے لائینوِ میں لگے کھڑے دوسروں کے حق پر ڈاکہ ڈالنے یایا دھکم پیل کرکے بہشتی دروازہ گزرکر خود کو بخشا گیا تصور کرنے کی بجائے آپ حضور کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے بہشتی دروازہ گزرنا چاہئے ،جو ہم کرنا نہیں چاہتے ،ورنہ ہمارے بزرگان دین نے تو ہمیں جو تعلیمات دی ہیں اگر ہم اِن پر عمل کرنا شروع کردیں توصرف اپنے گلی محلوں یا شہروںکو ہی نہیں ملک بھر کو امن کا گہوارا بنا سکتے ہیں ،مگر ایسا ہو جائے تو پھِر تھانے کچہریا ںکیسے چلیں،اللہ رب اُلعزت ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔

Muhammad Amjad khan
Muhammad Amjad khan

تحریر : محمد امجد خان

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Liaquat Ali Khan
Previous Post پاکستان کے پہلے وزیر اعظم لیاقت علی خان کا یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے
Next Post پاکستان، روس کے درمیان گیس پائپ لائن منصوبے کا بین الحکومتی معاہدہ طے
Pakistan, Russia Agreement

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.