counter easy hit

انجمن طلباء اسلام کا تعلیم برائے امن روڈ کارواں آج کھاریاں پہنچے گا۔

Students Association

Students Association

کھاریاں(نیئر صدیقی سے) انجمن طلباء اسلام کا تعلیم برائے امن روڈ کارواں آج 30جنوری صبح 11بجے کھاریاں پہنچے گا۔گورنمنٹ ڈگری کالج کھاریاں کے طلباء، انجمن طلباء اسلام کھاریاں کے رہنما ، جماعت اہلسنّت، مصطفائی تحریک اور جلالیہ ویلفیئر آرگنائزیشن کے رہنما جی ٹی روڈ پر کارواں کا استقبال کریں گے۔اے ٹی آئی کے مرکزی رہنما استقبالی کیمپ پر طلباء سے خطاب کریں گے اور 11:30پر کھاریاں پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔