counter easy hit

انجمن طلباء اسلام کے تعلیم برائے امن روڈ کارواں کا کھاریاں میں شاندار استقبال

Students Association

Students Association

کھاریاں(نامہ نگار) انجمن طلباء اسلام کے تعلیم برائے امن روڈ کارواں کا کھاریاں میں شاندار استقبال ، جی ٹی روڈ لاری اڈہ پر طلباء کی کثیر تعداد نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے اپنے قائدین کا استقبال کیا۔ قائدین کو موٹر سائیکلوں کے قافلہ کے جلو میں پریس کلب لے جایا گیا ۔ راستے بھر سیدی مرشدی یا نبی ؐ یا نبیؐ ، پاکستان بنایا تھا ، پاکستان بچائیں گے ، قلم کتاب زندہ باد، کلاشنکوف مردہ باد کے نعرے لگائے جاتے رہے۔ طلباء کی پاکستان سے محبت دیکھ کر راہ چلتے لوگ بھی نعروں کا جواب دیتے رہے۔ اے ٹی آئی کے مرکزی صدر محمد عاکف طاہر پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرنے کے بعدکاروان کی قیادت کرتے ہوئے اسلام آباد کی طرف روانہ ہو گئے۔