counter easy hit

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد، طالب علم کی برخاستگی کے احکامات واپس

Student dismissal orders Return

Student dismissal orders Return

فیصل آباد…….زرعی یونیورسٹی فیصل آبادکوسوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنانے والے طالب علم کی برخاستگی کے احکامات واپس لے لئے گئے ۔یونیورسٹی ترجمان کے مطابق طالب علم اب دیگرریگولر اسٹوڈنٹس کی طرح اپنی تعلیم جاری رکھ سکے گا۔زرعی یونیورسٹی کے پی ایچ ڈی کے طالب کاشان حیدرنے گذشتہ ہفتے سوشل میڈیا پر یونیورسٹی میں ہونے والے کسان میلہ میں تقریب کے دوران رقص پر شدید تنقید کی تھی۔جس پر یونیورسٹی انتظامیہ نے ابتدائی نوعیت کی تحقیقات کے بعد کارروائی کرتے ہوئے اسے یونیورسٹی سے برخاست کردیاتھا۔تاہم میڈیا پر اس خبر کاچرچاہونے کے بعد وائس چانسلر ڈاکٹراقراراحمد خا ن نے برخاستگی کے احکامات واپس لے لئے اوراسے بحال کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔