counter easy hit

عامر کے ساتھ کھلاڑیوں کے معاملات حل ہوچکے، انتخاب عالم

Amir had issues with the players, Alam

Amir had issues with the players, Alam

لاہور……دورہ نیوزی لینڈ کے لیے پاکستان ٹیم کی تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں، لاہور میں جاری ٹریننگ کیمپ بھی ختم ہوگیا ہے، ٹیم10 جنوری کو روانہ ہوگی ۔ منیجر انتخاب عالم نے کہاہے کہ عامر کے ساتھ کھلاڑیوں کے معاملات حل ہوچکے ،انہیں ویزہ بھی مل گیا ۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے منیجر انتخاب عالم نے کہا کہ ٹیم کی تیاری بہت اچھی ہوئی ہے، نیوزی لینڈ کی ٹیم بہت اچھی ہے، امید ہےکہ دورہ نیوزی لینڈ کامیاب رہے گا۔انتخاب عالم کا کہنا تھا کہ محمد عامر کو نیوزی لینڈ کا ویزہ مل گیا ہے اور محمدعامرکے ساتھ کھلاڑیوں کےکھیلنے کےمعاملات حل ہوچکےہیں۔انتخاب عالم کے ویزے کے اجراء پر نیوزی لینڈکے سفارت خانےکاشکریہ بھی ادا کیا۔قومی کرکٹ ٹیم دورہ نیوزی لینڈ کے دوران تین ٹی 20اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے گی، پاکستان ٹیم 15جنوری کو ٹی20سے دورے کا آغاز کرے گی۔