counter easy hit

طالب علم کو زندہ جلانے کی تحقیقات، پولیس نے فوٹیج، یونیورسٹی ریکارڈ حاصل کر لیا

Harris Javed

Harris Javed

کراچی (یس ڈیسک) کراچی میں نوجوان طالب علم کو زندہ جلانے کی تحقیقات میں مزید انکشافات سامنے آئے ہیں، پولیس نے نجی یونیورسٹی کا ریکارڈ اور سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی جس کے مطابق 16 فروری کو حارث جاوید یونیورسٹی سے غیر حاضر تھا۔

ڈیفنس میں طالب علم حارث جاوید کو زندہ جلانے کی تحقیقات میں مزید حقائق سامنے آئے ہیں، تفتیشی اداروں نے نجی یونیورسٹی کا ریکارڈ اور ڈیٹا حاصل کر لیا ہے جس کے مطابق حارث جاوید 16 فروری کو یونیورسٹی سے غیر حاضر ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی کہیں حارث جاوید نظر نہیں آیا لیکن حارث جاوید نے پولیس کو ملزمان کے خاکے تیار کروانے کا یقین دلادیا ہے۔

حارث جاوید انکشافات سامنے آنے کے بعد تین مرتبہ اپنا ریکارڈ تبدیل کر چکا ہے لیکن پولیس حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی گھتی سلجھنے میں جلدی کامیابی ملے گی اور حقائق جلد منظر عام پر آجائیں گے۔