counter easy hit

آغا علی کا گانا ’’اکھیاں نم نم ہوئیاں ‘‘ سوشل میڈیا پر مقبول

Agha Ali

Agha Ali

کراچی (یس ڈیسک) پاکستان ڈرامہ انڈسٹری میں تیزی سے بہترین اداکاری کے ذریعہ اپنی پہچان بنانے والے آغا علی اداکاری کے ساتھ ساتھ بہترین گلوکار بھی ہیں اور انھوں نے حال میں ہی صبیحہ ثمر کے ڈرامہ’’خدا دیکھ رہا ہے‘‘کے مرکزی گیت’’اکھیاں نم نم ہوئیاں‘‘میں نہ صرف اپنی آواز کا جادو جگایا بلکہ اس گیت کو تحریر بھی خود کیا۔

ان کا یہ گانا فیس بک پر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے اور ہزاروں کی تعداد میں شئیر کیا جارہا ہے۔ آغا علی اس ڈرامہ میں اداکاری بھی کررہے ہیں،ان کے ساتھ سجل علی،بشری انصاری،ثنا عسکری و دیگر شامل ہیں۔ڈرامہ کی کہانی نیکی کے پہناوے میں ڈھکی چھپی تلخ حقیقتوں پر مبنی ہے۔

آغا علی اس سے پہلے بھیکی گیت گا چکے ہیں لیکن ڈرامہ کے لیے یہ ان کا پہلا گیت ہے۔آغا اپنے سنجیدہ اور تلخ شخصیت کے کرداروں کے لیے ناظرین میں کافی مقبول ہیں۔