پیرس ، معروف صحافتی و سماجی شخصیت عمیر بیگ کے زیر اہتمام 8مئی بروز اتوار ’’سٹریٹ کرکٹ ٹورنامنٹ‘‘کا رنگا رنگ انعقاد، پاکستانی سفیر معین الحق اور فرانسواپاپونی صدر نیشنل اسمبلی گروپ پاک فرانس دوستی خصوصی طور پر شرکت کریں گے

عمیر بیگ کی طرف سے منعقدہ ٹورنامنٹ کیلئے متعدد ٹیموں کا انتخاب کر لیاگیا ہے اور انتظامات کو حتمی شکل دی جاچکی ہے، میچ اتوار کے دن 8 مئی سٹیڈیم ایملی زولا رو، ایملی زولا 95200 سرسیلیس میں کھیلا جائیگا۔ اس ٹورنامنٹ کی خاص بات تمام کمیونٹی کو دعوت عام دی گئی ہے اورٹورنامنٹ کے اختتام پر جیتنے والی ٹیموں کو مہمان خصوصی پاکستان کے فرانس میں سفیرمعین الحق انعامات سے نوازیں گے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر راہنمااور آرگنائزر برائے یورپ قاری فاروق احمد نے اس تاریخ ساز ایونٹ کو پاکستانی و فرانسیسی کمیونٹی کیلئے نئے باب کا آغاز قرار دیا ہے اور کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے کمیونٹی کے بڑھتے ہوئے جوش و خروش کو سراہتے ہوئے اس ایونٹ کی خصوصی کوریج کا جائزہ لیا اور میڈیا کے نمائندوں اور یس اردو ورکرز کو خصوصی احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایسے ایونٹس کو اجاگر کرنا ہمارے ملک و قوم کی سب سے بڑی خدمت ہے اور ہم عمیر بیگ کے ساتھ ہر قدم پر ایسے تفریحی اور صحت مند آئیڈیاز کو بھر پور اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے
پیرس کے صحافتی اور سیاسی و سماجی حلقوں کے تفریحی ٹورنامنٹ کو اہم سنگ میل قرار دیا ہے اور بھر پور شرکت کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔ اس ٹورنامنٹ کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ افتتاح سے پہلے ہی پاکستانی اور ایشیائی و فرانسیسی کمیونٹی نے اس کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس کو کامیاب قرار دینا شروع کردیا ہے۔ کرکٹ کا جادو اب فرانس میں بھی سر چڑھ کر بولے گا









