yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    بین الاقوامی خبریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    • اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
بین الاقوامی خبریں

امریکابرفانی طوفان:28افرادہلاک،1ارب ڈالر کا نقصان

Yesurdu January 25, 2016 1 min read
Share this:
Storm kills 28,of $ 1 billion.
Storm kills 28,of $ 1 billion.

واشنگٹن …..امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکا کی مشرقی ریاستوں میں آنیوالے برفانی طوفان میں 28افراد ہلاک جبکہ ایک ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ہوا ہے۔
امریکا کی شمال مشرقی ریاستوں میں برفانی طوفان تھم گیا ہے، جس کے بعد برف ہٹانے کا کام جاری ہے، مختلف ریاستوں میں طوفان کے باعث پیش آنے والے حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 28 ہوگئی ہے جبکہ نقصانات کا اندازہ ایک ارب ڈالر سے زائد لگایا گیا ہے ۔امریکا کی شمال مشرقی ریاستوں میں تباہی مچانے کے بعد برفانی طوفان تھم گیا ہے لیکن اثرات اب بھی دیکھے جا سکتے ہیں ، امریکی تاریخ کے دوسرے بدترین طوفان کے باعث 8 کروڑ شہری متاثر ہوئے، جبکہ لاکھوں افراد بجلی سے محرو م ہو ئے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانی طوفان سے نقصانات کا تخمینہ1 ارب ڈالر سے زائد لگایا گیا ہے ، لاکھوں امریکیوں نے اتوار کا دن اپنے گھر کے باہر سے برف ہٹانے میں گزار ا، کیونکہ جمعہ کو شروع ہونے والے برفانی سلسلے نے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی سمیت 20 سے زائد ریاستوں میں سب کچھ منجمد کردیا ہے ۔واشنگٹن میں تقریبا2 فٹ بر باری ہوئی،2 دن کے دوران اس قدر برف پڑی ہے کہ واشنگٹن میں سڑکیں صاف کرنے اور برف ہٹانے کے لیے شہریوں سے مدد کی اپیل کی گئی ہے اور آج سرکاری دفاتربندرکھنےکافیصلہ کیا گیا ہے ۔امریکی میڈیا کے مطابق 5 ریاستوں میں 3 فٹ سے زائد برف پڑی ، نیو یارک سٹی میں سوا 2 فٹ تک برف باری ہوئی جبکہ سب سے زیادہ برفباری ورجینیا کے علاقے گلینگیری کے علاقے میں ہوئی جہاں 42 انچ برف پڑی ۔نیویارک کے پبلک اسکول آج کھل جائیں گے ، اس کے علاوہ اسٹاک مارکیٹ کے آج سے کھلنے کے امکانات ہیں ،ادھر واشنگٹن ڈی سی،نیوجرسی ،ہارورڈ اور بالٹی مور کے اسکول ابھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ نیویارک اور بالٹی مور میں برفانی طوفان کے باعث بند کی گئی سڑکیں کھولنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں تاہم شہریوں کو دوران سفر محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ ادھر نیوجرسی کے بعض علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے جب کہ برفباری کا سلسلہ ابھی جاری ہے۔

Share this:

Yesurdu

13,952 Articles
View All Posts
Previous Post امریکا : برفانی طوفان کے بعد زندگی بحال ہونا شروع
Next Post تہران؛سعودی سفارت خانے پر 100 حملہ آور گرفتار

Related Posts

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026
What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026

اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟

July 18, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.