counter easy hit

امریکا میں طوفان ،دیگر ممالک میں بھی موسم سخت،16افراد ہلاک

جنوب مشرقی امریکی ریاستوں میں طوفان نے تباہی مچادی۔مختلف حادثات میں 16 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔برطانیہ میں بھی رواں ہفتے سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

Storm in USA, severe weather in other countries, kills 16 people

Storm in USA, severe weather in other countries, kills 16 people

ہوا کے بگولوں اور آندھی سے ریاست جارجیا، مسی سپی، فلوریڈا اور الاباما متاثر ہوئے۔بگولوں اور آندھی نے کئی مکانوں کو ملبے کے ڈھیر میں بدل دیا۔ درخت اکھڑگئے، گاڑیوں اور بجلی کے کھمبوں کو نقصان پہنچا۔ریاست جارجیا میں طوفان کے باعث مختلف حادثات میں 10سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے۔ حکام نے سات کاؤنٹیز میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔ریاست مسی سیپی میں بھی ہوا کے طاقتور بگولوں نے اپنے سامنے آنے والی ہر چیز کو ملیامیٹ کردیا۔کئی عمارتوں اور گھروں کی چھتیں اور دیواریں گر گئیں ۔ طوفان کے باعث بعض علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی متاثر ہوئی۔ریاست فلوریڈا اور الاباما کے شہر بھی طوفان سے متاثرہوئے۔امریکا کے محکمہ موسمیات نے مزید گرج چمک کے ساتھ طوفان کے خطرے کے باعث شہریوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے ۔اُدھر نیوزی لینڈ میں طوفانی بارش سے آکلینڈ اور آس پاس کےعلاقوں میں بھی جل تھل ایک ہوگیا۔ اٹھارہ سو اسی کی دہائی میں تعمیر کی گئی ایک عمارت بھی بارش سے متاثر ہوئی۔ پندرہ ہزار سے زائد مکانات کی بجلی منقطع ہوگئی۔دوسری جانب برطانیہ میں بھی اس ہفتے سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ برطانوی محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آج اور منگل کو درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی نیچے جاسکتا ہے ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website