counter easy hit

آڑی ترچھی رنگین سڑک سیاحوں کی توجہ کا مرکز

گیم تو بہت کھیل لیے، اب ہوگا حقیقت میں ڈرائیونگ کا امتحان، چین کی آڑی ترچھی رنگین سڑک سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔ یوں تو اکثر لوگوں نے اپنے اسمارٹ فون پر ویڈیو گیمز میں آڑی ترچھی سڑکوں پر گاڑیاں Stirring colored road tourists' attentionدوڑائی ہوں گی لیکن اب ان کی ڈرائیونگ کا حقیقی امتحان اس سڑک پر کار چلانا ہوگا جو چین میں خاص طور پر بنائی گئی ہے۔

چین کے شہر چونگ چنگ کے پہاڑی علاقے میں ایسی رنگین سڑک تیار کی ہے جو کسی سانپ کی طرح دکھائی دیتی ہے۔

یہ 185 میٹر طویل اور صرف 5 میٹر چوڑی رنگ برنگی سڑک ون وے ہے جبکہ اس پر زیادہ سے زیادہ 5 کلو میٹر فی گھنٹہ کی سست رفتار سے گاڑی چلانے کی اجازت ہے۔

چھ مختلف رنگوں سے سجی یہ شاندار سڑک سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے جہاں نہ صرف چین کے مختلف حصوں بلکہ بیرون ملک سے آنے والے سیاح بھی گاڑیاں چلا کر اپنی مہارت کا امتحان دیتے نظر آرہے ہیں۔