counter easy hit

اسٹیون سیگال کی ایکشن فلم کوڈ آف آنر کاپہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا

Steven sygal

Steven sygal

لاس اینجلس ……ہالی وڈ کے صف اول کے اداکار اسٹیون سیگال کی ایکشن سے بھرپور نئی تھرلرفلم کوڈ آف آنر کا پہلا سنسنی خیز ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔
مائیکل مینیک کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی اسپیشل فورس کے ایک ایسے اہلکار کے گرد گھومتی ہے جسے اُس کی صلاحیتوں کی بِنا اہم ترین ٹاسک سونپا جاتا ہے ۔یہ اسپیشل ایجنٹ شہر سے جرائم کے خاتمے کیلئے تن تنہا ہی نکل پڑتا ہے اور جرائم پیشہ افراد کابہادری سے مقابلہ کرتا ہے ۔مار دھاڑ سے بھرپور مناظر کی عکاسی کرتی اس فلم کی دیگرکاسٹ میںکریگ شیفر، جیمز روسو، روئیس مینڈیلر، آر ڈی کال اور ہیلینا میٹسن شامل ہیں۔فلم رواں سال 8مئی کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی ۔