counter easy hit

سردی کے موسم میں کام کاج چھوڑ کر بے کار بیٹھنے کا صحت کو کیا خوفناک نقصان ہوتا ہے ؟ آُپ بھی جانیے اور احتیاط کیجیے

لندن ( ویب ڈیسک) موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی لوگ زیادہ چلنے پھرنے کی بجائے بیٹھے یا لیٹے رہنے کو ترجیح دینے لگتے ہیں مگر یہ سستی چند دنوں میں صحت کو بہت زیادہ نقصان پہنچا سکتی ہے۔ یہ انتباہ برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔

کیا کہا سستا انصاف۔۔۔۔۔۔۔ہوش میں تو ہو

 

لیورپول یونیورسٹی کی ریسرچ میں بتایا گیا کہ محض 2 ہفتے تک جسمانی سرگرمیوں کو محدود کرنا (1500 قدم روزانہ) بھی درمیانی عمر کے افراد کے مسلز کے حجم میں نمایاں کمی لانے کے ساتھ جسمانی چربی کی شرح (خصوصاً پیٹ اور کمر کے اردگرد ) میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے۔ زیادہ اہم بات یہ ہے کہ مسلز ٹشوز میں چربی بڑھنے سے ان کی مضبوطی میں کمی آتی ہے جبکہ یہ سست طرز زندگی ہڈیوں کی منرل کثافت کو بھی کم کرتا ہے۔ اس تحقیق کے دوران نوجوانوں اور بزرگ افراد کی جسمانی سرگرمیاں 15 دن کے لیے روزانہ 1500 قدم تک محدود کرنے پر توجہ دی گئی۔ ایسا عام طور پر اس وقت ہوتا ہے جب وہ بیمار ہوں، موسم کی شدت زیادہ ہو یا کوئی تہوار یا تعطیلات وغیرہ ہوں۔26 نوجوانوں اور 21 بزرگوں پر مشتمل دونوں گروپس تحقیق کے آغاز سے قبل جسمانی طور پر لگ بھگ یکساں متحرک تھے یعنی 10 ہزار قدم روزانہ۔پھر ان افراد کو ہدایت کی گئی کہ وہ 2 ہفتے تک روزانہ 1500 قدم تک سرگرمیوں کو محدود کر لیں ۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ اتنا کم عرصہ بھی جسمانی طور

پر متحرک نہ ہرنا مسلز اور ہڈیوں کو کمزور بنانے کیلئے کافی ثابت ہوتا ہے خصوصاً بزرگ افراد زیادہ متاثر ہوتے ہیں جو پہلے ہی کمزور ہوتے ہیں یا ان کی صحت متاثر ہونا شروع ہوجاتی ہے۔اس عرصے میں کمر کے اردگرد چربی بھی بڑھ جاتی ہے جو بہت عرصے تک برقرار رہ سکتی ہے اس سے ذیابیطس کا خطرہ بھی بڑھتا ہے۔اگرچہ نتائج سے معلوم ہوا کہ مسلز کا حجم، مضبوط اور ہڈیوں کی موٹائی نوجوانوں اور بزرگوں دونوں میں یکساں حد تک کم ہوئی جبکہ دونوں گروپس کے مسلز اور کمر کے ارگرد یکساں مقدار میں ہی چربی چڑھ گئی، مگر بزرگوں میں اس کے اثرات زیادہ نمایاں تھے۔عمر بڑھنے سے مسلز اور ہڈیوں کے حجم میں کمی اور چربی میں اضافہ قدرتی ہوتا ہے اور جسمانی سرگرمیاں کم کرنے سے یہ عمل تیز ہوجاتا ہے جس سے مختلف امراض کا امکان بڑھتا ہے۔ ماہرین پر مشتمل ریسرچ ٹیم کا کہنا تھا کہ نتائج اس لیے اہم ہیں کیونکہ اب لوگوں کی اوسط عمر بڑھ چکی ہے مگر امراض کی شرح میں بھی اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ مختصر وقت تک سست طرز زندگی بھی ہماری صحت پر سنگین اثرات مرتب کرسکتا ہے اور ضروری ہے کہ اگر جسم جانا مشکل ہے تو کم از کم روزانہ 10 ہزار قدم چلنا ہی عادت بنالیں تاکہ مسلز اور ہڈیوں کی صحت کو تحفظ کے ساتھ جسم میں صحت مند سطح پر چربی کی سطح کو برقرار رکھنے میں مدد مل سکے۔

STAYING, AT, HOME, DURING, WINTER, DAYS, IS, HARMFUL, FOR, YOUR, HEALTH, COLUMNS

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website