پاکستان اور مراکش کے درمیان مشترکہ بزنس کونسل کے قیام کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دست خط ہوگئے ۔

Stay of Pakistan, Morocco Joint Business Council
مراکش کے شہر کاسا بلانکا میں پاکستان اور مراکش کے وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت کے عہدے داروں کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان اور مراکش مشترکہ بزنس کونسل کے قیام کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دست خط کیے گئے۔
ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر مرزا اشتیاق بیگ اور مراکش کے ایف سی سی آئی ایس نے مفاہمتی یاد داشت پر دست خط کیے۔ مراکش میں پاکستانی سفیر نادر چوہدری، پاکستان اور مراکش کے معروف تاجروں نے تقریب میں شرکت کی۔








