counter easy hit

سرکاری ٹی وی نے اجازت نہ دی ، عمران خان آج بنی گالہ میں خطاب کریں گے

State TV did not allow

State TV did not allow

چیئرمین تحریک انصاف آج اپنی رہائش گاہ پر اہم پریس کانفرنس میں پاناما لیکس پر اپنے موقف سے قوم کو آگاہ کریں گے
بنی گالہ (یس اُردو) پہلے چوہدری نثار ، پھر پرویز رشید نے کیا صاف صاف انکار ، اب عمران خان بنی گالہ میں ہی قوم سے خطاب کو تیار ، پارٹی کو شام چھ بجے کا انتظار ، پاناما لیکس پر قوم کو موقف سے آگاہ کریں گے ۔ حکومت کا بار بار انکار ، تحریک انصاف کا ہر بار اصرار ۔ پہلے چوہدری نثار نے دو ٹوک الفاظ میں کہا پی ٹی وی پر قوم سے خطاب کی اجازت تو اپوزیشن لیڈر کو بھی نہیں ۔ آپ کی تو اسمبلی میں بس تیس سیٹس ہیں ، آپ کو خطاب کی اجازت کیوں دیں ۔ اور پھر دھمکے لہجے والے پرویز رشید میدان میں آئے ۔ مگر کپتان کب ہار ماننے والے تھے ۔ حکومت کے تیور اور اٹل فیصلہ دیکھ کر اعلان کر دیا ۔ شام چھ بجے بنی گالہ سے خطاب کریں گے ۔ بنی گالہ میں خطاب کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں ۔ تحریک انصاف کہتی ہے آج تو بس خطاب ہو گا ، اس کے بعد میڈیا والے سوال نہ کریں کیونکہ قوم سے خطاب کے بعد سوال جواب کا سیشن تو نہیں ہوتا