counter easy hit

آزاد کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ، شہریوں کی زندگی کو خطرات

At the risk of landslides

At the risk of landslides

متاثرہ علاقوں میں بحالی کے کاموں سے پہلے ہی بارش کا آغاز ، دریائوں میں پانی کے بہائو میں اضافہ ، انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت
آزاد کشمیر ( یس اُردو) آزاد کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقوں میں لوگ شدید مشکلات کا شکار ہیں ۔ گلگت بلتستان میں میں متاثرہ علاقوں میں شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی ، محکمہ موسمیات نے مالاکنڈ ، ہزارہ ڈویژن ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مزید لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ظاہر کر دیا ۔ بارش سے متاثرہ علاقوں میں بحالی سے پہلے ہی پھر آسمان برس پڑا ۔ آزاد کشمیر میں وقفے وقفے سے ہونے والی بارش اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقوں میں لوگ شدید مشکلات کا شکار ہیں ۔ مظفر آباد ، راولاکوٹ ، سدھنوتی ، نیلم اور ہٹیاں میں لوگوں کا کہنا ہے کہ حکومتی اداروں کے پاس قدرتی آفات سے نمٹنے کی صلاحیت بھی موجود نہیں ہے ۔ آزاد کشمیر کے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہونے سے انتظامیہ نے دریاؤں ، ندی نالوں کے قریب آباد لوگوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی ہے ۔ گلگت بلتستان کے علاقے شانگلہ میں لینڈ سلائیڈنگ سے خوف زدہ لوگوں نے محفوظ مقامات کا رخ کرلیا ۔ چکیسر میں خوراک اور بشام میں پانی کی قلت کا سامنا ہے ۔ گلگت کے بعض علاقوں میں سات روز بعد بھی بجلی کی سپلائی بحال نہ ہوسکی ۔ پاک فوج کی متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں ۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ مالاکنڈ ، ہزارہ ڈویژن ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مزید لینڈ سلائیڈنگ ہوسکتی ہے