yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    بین الاقوامی خبریں
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

کرپشن کیخلاف جنگ کی جگہ پی سی بی اور ایف آئی اے میں پنجہ آزمائی شروع

MH Kazmi March 22, 2017 1 min read
Starts the arm wrestling in PCB and FIA in place of the battle against corruption
Share this:

لاہور: کرکٹ میں کرپشن کیخلاف جنگ کی جگہ آپس میں ہی پنجہ آزمائی شروع ہو گئی، اسپاٹ فکسنگ کیس پر پی سی بی اور ایف آئی اے آمنے سامنے ہو گئے۔

Starts the arm wrestling in PCB and FIA in place of the battle against corruption
Starts the arm wrestling in PCB and FIA in place of the battle against corruption

پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل پی سی بی کے گلے کی ہڈی بن گیا،کھلاڑیوں کے فونز کا ڈیٹا حاصل کرنے کیلیے فرانزک مدد لینے کی درخواست کے بعد ایف آئی اے نے معاملات اپنے ہاتھ میں لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، شرجیل خان، خالد لطیف، محمد عرفان اور شاہ زیب حسن کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالا جا چکا، چاروں سے لاہور میں ابتدائی تحقیقات بھی مکمل کی جا چکیں، ان کرکٹرز نے ایف آئی اے کے سامنے بھی اینٹی کرپشن یونٹ کو پیش کیا جانے والا موقف دہراتے ہوئے الزامات سے انکار کیا ہے۔ دوسری جانب چارج شیٹ کے مطابق کیس کی سماعت کیلیے شرجیل خان اور خالد لطیف کو جمعے کو پی سی بی کی جانب سے قائم کیے جانے والے ٹریبیونل کے سامنے بھی پیش ہونا ہے،وزارت داخلہ ذرائع کہتے ہیں پی سی بی تعاون نہیں کر رہا، کھلاڑیوں کے موبائل فونز اب تک نہیں دیے گئے۔ ادھر چیئرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی نے ایک پروگرام میں ایف آئی اے کو تحقیقات سے روکنے کی بات کردی، انھوں نے کہا کہ وفاقی ادارے سے موبائل فون ڈیٹا کی تصدیق کو کہا تھا تحقیقات کا نہیں، انکوائری پی سی بی کو کرنے دیں یہ ہمارا کام ہے، ہم بعد میں سارا ڈیٹا ایف آئی اے کو دیں گے پھر وہ چاہیں تو سزا دیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ پی سی بی اور آئی سی سی قانون کے تحت اسپاٹ یا میچ فکسنگ کیخلاف کارروائی بورڈ کرتا ہے،اگر کوئی اور ادارہ انکوائری کرے تو پی سی بی کیلیے آئی سی سی میں مسئلہ بن سکتا ہے، اگر پی سی بی اور ایف آئی اے کی انکوائریز کا نتیجہ مختلف آیا تو پاکستان کیلیے ٹھیک نہیں ہوگا، ایف آئی اے کے سربراہ سے درخواست ہے کہ فی الحال اپنی انکوائری روک دیں اور پی سی بی کو اپنا کام مکمل کرنے دیں۔ اسی موقف کا اظہار  پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد نے کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف آئی اے سے صرف موبائل ڈیٹا کی تصدیق کا کہا گیا تھا،کھلاڑیوںکے رویے پر کوئی شکایت نہیں کی گئی، دوسری جانب آئی سی سی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل ڈومیسٹک ایونٹ ہے،پی سی بی جس سے چاہے تحقیقات کرائے کونسل کو اس میں دخل دینے کا اختیار نہیں ہے، پہلے میچ سے قبل فکسنگ کی ٹھوس اطلاعات تھیں اس لیے وہ پاکستان سے شیئر کرلی گئیں۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ایجنسی نے کارروائی بورڈ کی درخواست پر ہی شروع کی تھی،اس غیر متوقع اقدام پر بورڈ کے ایوانوں میں کھلبلی مچی ہوئی ہے، ملک کے 2 بڑے ادارے آمنے سامنے آنے پر شائقین کرکٹ بھی پریشان ہیں کہ اختیارات کی اس کھینچا تانی میں اونٹ کسی کروٹ بیٹھے گا،الزامات کی زد میں آئے کرکٹرزبھی پی سی بی اور ایف آئی اے میں شٹل کاک بنے ہوئے ہیں، ایک روز قذافی اسٹیڈیم تو دوسرے دن وفاقی ادارے کے سوالوں کا جواب دینے کا سلسلہ جاری ہے،اس صورتحال میں چہ مگوئیاں بھی ہورہی ہیں کہ پنڈورا باکس کھلنے پر نئے نام سامنے آئیں گے۔

سابق کرکٹرز کا کہنا ہے کہ اسپاٹ فکسنگ ایک الگ نوعیت کا پیچیدہ کیس اورپی سی بی کا ہوم ورک کمزور نظر آتا ہے۔ اس کیس کو کسی نتیجے تک پہنچانے میں خصوصی دلچسپی لینے والے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ ایف آئی اے کو تحقیقات کیلیے کسی بھی ادارے کی اجازت لینے کی ضرورت نہیں،اسی ادارے کے ایک سابق اعلیٰ عہدیدار کا کہنا ہے کہ حکومتی ادارے ہمیشہ مقدم اورکھیلوں سمیت کسی بھی تنظیم کے بارے میں تحقیقات کرسکتے ہیں، پی سی بی کو معاونت کرنا چاہیے۔ علاوہ ازیں اس حوالے سے ایک انٹرویو میں سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر نے کہا کہ بدقسمتی سے گزشتہ تحقیقات کا نتیجہ صفر رہا، اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کا نوٹس لینے پر وزیر داخلہ چوہدری نثار کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ایف آئی اے کی تحقیقات سے پی سی بی خوفزدہ ہے، بعض لوگوں کو اپنے نام آنے کا خوف ہے، کرکٹ سے گند صاف ہونے پر نجم سیٹھی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے، ملوث کھلاڑیوں کو سخت سے سخت سزا دینا ہوگی، انھوں نے کہا کہ بورڈ کا انتظام سابق کرکٹرز کے پاس ہوتو اس طرح کے مسائل پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

Share this:

MH Kazmi

25,243 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Cyclists have made the 200-kilometer bicycle goat sketch
Previous Post سائیکل سواروں نے 200 کلو میٹر سائیکل چلا کر بکری کا خاکہ بنا ڈالا
Next Post بیجنگ کے جنوبی ایشیائی ممالک کے تعلقات پر بھارت مداخلت سے باز رہے، چین کی تنبیہ
India refrained from intervention on relations with Beijing's South Asian countries, China warning

Related Posts

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

August 16, 2026
امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

August 16, 2026
ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

August 16, 2026
فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

August 15, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.