counter easy hit

انصاف کے لیے مشال خان کے والد کے ساتھ کھڑے ہیں، ملالہ

ملالہ یوسف زئی نے کہا ہے کہ مشال خان کے والد کو انصاف دلانے میں ہم لالا کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Stands with the father of Mashal Khan for justice, Malalaسماجی رابطہ ویب سائٹ پر جاری پیغام میں ملالہ یوسف زئی نےکہا کہ مشال خان نا انصافی اور کرپشن کے خلاف آواز اٹھاتا تھا،سازشی الزامات لگا کر مشال خان کو جنون سے بے قابو ہجوم نے سفاکی اور بے رحمی سے قتل کرڈالا۔ ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ مشال خان کے والد محمد اقبال خان کے ساتھ آکسفورڈ یونیورسٹی میں مباحثے میں شرکت ان کے لئے اعزاز سے کم نہیں۔ واضح رہے کہ مشال خان کو ان کے ساتھی طلبہ، یونیورسٹی ملازمین اور بعض دیگر افراد نے 13اپریل 2017ء کو توہین مذہب کے الزام میں تشدد کرنے کے بعد گولیاں مار کر نہایت بے رحمی سے قتل کر دیا تھا۔