counter easy hit

چین کی ایک مسجد جس کی دیواروں پر قرآن کندہ ہے

A mosque in China whose walls are engraving with Quranدنیاکی متعدد مساجدکسی نہ کسی خوبی یا اپنے انوکھے و منفرد فن تعمیر کے باعث بے حد پسند کی جاتی ہیں۔ ایسی ہی ایک مسجد چین میں بھی واقع ہے جس کی وجہ شہرت اس کی دیواروں پر تحریر کیا گیا ’قرآن مجید‘ہے۔

china masjid 02_l

چینی میڈیا کے مطابق صوبہ شان ژی کے شہر زائن میں 700 سال پرانی مسجد واقع ہے جو چین کے شاہی خاندان ’منگ‘ نےاپنے دور میں تعمیر کروائی تھی۔ یہ مسجد آج تک اپنی اصل حالت میں موجود ہے۔

china masjid 05_l

مسجد کی خاص بات اس کی دیواروں پرتحریر پورا ’ قرآن‘ ہے۔ نہایت خوبصورتی اور مہارت کے ساتھ یہ مسجد تعمیر کی گئی ہے جسے دیکھنے کے لیے دور دور سے بڑی تعداد میں لوگ آتے ہیں۔

china masjid 03_l

یہ مسجد چینی فن تعمیر کا ایک شاہکار ہے اور کمال کی بات یہ ہے کہ اس پر تحریر قرآن مجید کا ایک ایک حروف ویسا ہی لکھا ہوا ہے جیسا 700 سال قبل تھا۔

china masjid 04_l

شاہی خاندان ’منگ‘ کے بعد مسجد کی دیکھ بھال کی ذمے داری چین کے شاہی خاندان ’کنگ‘ نے سنبھالی۔ بعداز مسجد میں کی جانے والی تبدیلیاں ان ہی کے دور میں کی گئیں۔