counter easy hit

، حکومت کا کشمیر پر وژن اب تک واضح نہیں ، حکومت آئی سی جے میں نہیں جانا چاہتا تو میں خود کشمیری رہنماؤں کے ساتھ ملکر آئی سی سی میں مودی کیخلاف جاؤنگا، رحمٰن ملک

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں ایڈووکیٹ بابرقادری کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت پر زور دیا کہ انتہا پسند بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کیخلاف انٹرنشینل کرمنل کورٹ میں مقدمہ دائر کیا جائے۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ کا اجلاس پارلیمنٹ ہائوس کے کمیٹی روم نمبر 5 میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کمیٹی کو پاکستان کی انسانی حقوق کے شعبے میں سفارتکاری،درپیش چیلنجز،اور مواقع پر بریف کیا۔ اس موقع پر ایمنسٹی انٹرنیشنل جنوبی ایشیا کے سربراہ عمروڑائچ نے مقبوضہ کشمیر کے ایشو پر ایمسنٹی انٹرنیشن کے کردار کی وضاحت کی۔ اس موقع پر ایوان میں سینیٹر نزہت صادق کی طرف سے اٹھائے گئے سارک یونیورسٹی میں پاکستان کی اب تک کی سرمایہ کاری کے سوال پر بھی غور کیا گیا۔ اس موقع پر چیئرمین سینیٹ کی طرف سے کمیٹی کو بھیجے گئے معاملات پر بھی غور کیا گیا۔ جن میں 139ویں بین الاقوامی پارلیمانی یونین اسمبلی ، وزارت خارجہ میں صوبوں کی ملازمتوں کے کوٹہ کی تفصیلات، بیرون ملک وزارت خارجہ میں تعیناتیوں میں کوٹہ کی پیروی کی تفصیلات، نجی شعبہ سے لیے گئے سفارتکاروں کی تعیناتی اور ملازمتوں کے دورانیے کی تفصیلات اور سینیٹر ہلال الرحمن کو افغانستان سے چلائی جانے والی جماعت الاحرار کی طرف سے دھمکیاں شامل ہیں۔اس موقع پر عوامی مفاد میں ایف بی آر کی طرف سے فلسطینی سفیر کو ایشو کیےجانے والے نوٹس پر بھی بحث کی گئی۔ اجلاس میں عوامی پٹیشنز میں عبداللہ نامی شخص کی سعودی عرب میں قید والدہ کی رہائی، چین میں قید زبیر خان کا پاکستانی جیل میں تبادلہ، سعودیہ میں عمر قید بھجتنے والے نسیم احمد کے بیٹےکی رہائی، ہندوستان میں قیدکی مدت پوری کرنے والے نصیب اللہ کی درخواستیں شامل تھیں۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے شرکا میں چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید، سینیٹر عبدالرحمٰن ملک، سینیٹر انوارالحق کاکڑ،سینیٹر عطاالرحمٰن، سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی، سینیٹر شہزاد وسیم، سینیٹر میاں محمد عتیق شیخ، سینیٹر محمد جاوید عباسی، سینیٹر نزہت صادق، سینیٹر سیمی ایزدی،سینیٹر شیری رحمان، سینیٹر سراج الحق، سینیٹڑ ستارہ ایاز اورسینٹر ہلال الرحمان شامل تھے۔ اس موقع پر کمیٹی کے چیئرمین مشاہد حسین سید نے کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقبو ضہ کشمیر میں ایڈووکیٹ بابرقادری کو کل شہید کیا جس کی مذمت کرتے ہیں، کشمیر کے معاملے پر بھارت پریشان ہے، بھارت خطے میں تنہا ہوگیا ہے، بھارت کی تمام ہمسایوں سے لڑائی ہے، چابہار میں ایران نے بھارت کو نکال دیا، سی پیک بڑی تیزی سے چل رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اکہ ایمنسٹی انٹرنیشنل انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے اہم کردار ادا کررہا ہے، ہم ایمنسٹی انٹرنیشنل کے کردار کو سراہتے ہیں۔ سینیٹر رحمان ملک نے قائمہ کمیٹی برائے خارجہ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا کشمیر پر وژن اب تک واضح نہیں ہے، حکومت اقوام متحدہ میں چند مسلم ممالک کی حمایت حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے سینیٹر رحمان ملک کاکہنا تھا کہ آج کشمیر میں بھارتی ظالمانہ کرفیو کے 416 واں دن ہے، حکومت اب تک بھارت کیطرف سے کشمیر میں ظالمانہ کرفیو کیخلاف اقوام متحدہ میں ایک قرارداد نہ لاسکی۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں مودی ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رہا ہے اورحکومت وہ کچھ نہ کر سکی جو کرنا چاہئے، کشمیر کے معاملے پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کے کردار سے مطمئن نہیں،ان کا کہنا تھا کہ مودی نے الیکشن جیتنے کے لیے پلوامہ کا ڈرامہ رچایا، مودی دنیا کا واحد وزیراعظم ہے جو دھشتگرد تنظیم آر ایس ایس کا ممبر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مودی جنگی مجرم ہے اور ہماری حکومت انٹرنیشنل کرمنل کورٹ میں جانا چاہئے، پاکستان کو اس معاملے پر سیکیورٹی کونسل میں جانا چاہئے، اگر حکومت آئی سی جے میں نہیں جانا چاہتا تو میں خود کشمیری رہنماؤں کے ساتھ ملکر آئی سی سی میں مودی کیخلاف جاؤنگا،

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website