counter easy hit

سعودی عرب کیلئے مزید پروازیں شروع ہونگی، سعودی اتھارٹیز نے معاملے پر غور شروع کردیا

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) سعودی عرب نے ان تمام لوگوں کے لئے سعودی عرب جانے اور جانے سے متعلق پابندیاں ختم کردی ہیں جن کے پاس خارجی / داخلہ ، رہائش (اقامہ) یا وزٹ وغیرہ کا ویزا ہے، تاہم سعودی عرب کے سفر کیلئے 48 گھنٹے کے دوران پی سی آر ٹیسٹ منفی ہونا لازم ہے۔ جمعے کو ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ’سعودی عرب نے ان تمام افراد کے مملکت کے سفر پر پابندی ختم کی جن کے پاس سعودی عرب کا کارآمد ویزا موجود ہے۔ تاہم سفر کرنے والوں کے لیے سفر سے 48 گھنٹے پہلے کرائے جانے والے منفی پی سی آر ٹیسٹ کی شرط عائد کی گئی ہے۔‘ ان کا کہنا تھا کہ ’کورونا سے پہلے پاکستان سے سعودی عرب کے لیے ہفتہ وار 75 پروازیں چلائی جا رہی تھیں جن میں سے 42 جدہ، 13 ریاض، 12 مدینہ، اور سات دمام کے لیے تھیں تاہم کورونا کی وجہ سے دوران پروازیں کم کرکے 22 کر دی گئی۔‘ ترجمان کے مطابق ’پی آئی اے کی محدود پروازوں کی وجہ سے اکثر وہ پاکستانی جن کے پاس سعودی عرب کا کارآمد ویزا ہے مملکت پہنچنے میں مشکلات کا سامنا کر رہے تھے۔‘ ان کے مطابق یہ معاملہ سعودی حکام کے ساتھ اٹھایا گیا جس کے بعد انہوں نے 25 سے 30 ستمبر کے دوران اضافی 21 پروازوں کی اجازت دے دی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ یکم اکتوبر سے 30 اکتوبر کے دوران مزید اضافی پروازیں چلانے کا معاملہ سعودی حکام کے ساتھ زیر غور ہے۔ بیان کے مطابق ’اس وقت اضافی پروازوں کی بدولت پاکستانی بغیر کسی مشکل کے سعودی عرب کے لیے سفر کر رہے ہیں۔‘ خیال رہے کہ جمعے کو سعودی حکام کی جانب سے پاکستان انٹر نیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کو مملکت کے لیے مزید سات اضافی پروازوں کی اجازت مل گئی۔ پی آئی اے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ سات پروازیں گزشتہ روز ملنے والی 21 پروازوں کے علاوہ ہے۔ ترجمان کے مطابق وزیر ہوابازی کے حکم پر سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک نے ہدایات جاری کردیں کہ ‎پی آئی اے کے تمام دفاتر بروز ہفتہ اور اتوار صبح 9 بجے تا شام 6 بجے تک کھلے رکھیں جائیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website