counter easy hit

ایس ایس پی پر تشدد ، عمران ، قادری کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

SSP violence

SSP violence

دونوں افراد نے ریڈ زون میں دھرنے کے دوران ایس ایس پی کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا ، مقدمے میں کار سرکار میں مداخلت ، دہشتگردی کی دفعات شامل
اسلام آباد (یس اُردو ) اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان اور طاہر القادری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں ۔ ان پر ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو پر تشدد کرنے کا الزام ہے ۔ اپنے دبنگ انداز سے شہرت پانے والے ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو پر تشدد گلے پڑگیا ۔ عمران خان اور طاہرالقادری عدالت میں حاضر نہ ہوئے تو گرفتار کرکے لانے کا حکم دے دیا گیا ۔ اسلام آباد انسداد دہشت گردی عدالت نے مسلسل غیر حاضری پر عمران خان ، طاہرالقادری اور دیگر نامزد ملزموں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں ۔ ڈی ایس پی ادریس راٹھور کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ وارنٹ گرفتاری کی خود تعمیل کرائیں ۔ نامزد ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے ریڈ زون دھرنے کے دوران ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو کو تشدد کا نشانہ بنایا ۔ اس واقعے کا انیس ستمبر 2014 کو تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج کیا گیا ،، جس میں باوردی اہلکار پر تشدد ، کار سرکار میں مداخلت اور انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل ہیں ۔