counter easy hit

ایس ایس پی کرائم رینج الطاف احمد گوندل کا غلہ منڈی ننکانہ اور واربرٹن رمضان بازار کا دورہ

SSP Crime Altaf

SSP Crime Altaf

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)ایس ایس پی کرائم رینج الطاف احمد گوندل کا غلہ منڈی ننکانہ اور واربرٹن رمضان بازار کا دورہ۔ڈی سی او اور اے سی ننکانہ بھی ہمراہ تھے سیکورٹی سمیت دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔ایس ایس پی کرائم رینج الطاف احمد نے رمضان بازاروں میں قائم آٹے اور چینی کے کاؤنٹر، بزرگ شہریوں ،خواتین کے لیے بیٹھنے کی جگہ،شکایات سیل ،فسٹ ایڈ کاؤنٹر اور سبزیوں اور پھلوں کی ریٹس کا جائزہ لیا اور ٹی ایم اے ،مارکیٹ کمیٹی ،پولیس او ر سول ڈیفنس کے عملے کو ہدایات جاری کیں۔ مٹن،بیف ،چکن کی اعلی کوالٹی اوپن مارکیٹ سے 10روپے فی کلو کم قیمت پر مہیا کی جارہی ہیں۔ان خیالات کا اظہارایس ایس پی کرائم رینج الطاف احمد نے غلہ منڈی ننکانہ شہر اور واربرٹن میں قائم سستے رمضان بازار کے دورے کے دوران کیا۔اس موقع پر ڈی سی او ننکانہ ڈاکٹر عثمان علی خان کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ شکایات سیل کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے جہاں غیر معیاری اور زائد نرخوں پر اشیاء خریدنے کی صورت میں شکایات درج کرائی جاسکتی ہے۔جس کا موقع پر ہی ازالہ کیا جائے گا۔ رمضان بازار کے دورے کے دوران پرسنل سیکرٹری ایم این اے رائے کرامت علی خاں ، ٹی ایم او امجد علی ڈھلوں، اے سی ننکانہ میاں رفیق احسن اور ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر چوہدری شہزاد احمد ورک بھی ان کے ہمراہ تھے۔