yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

منی لانڈرنگ مافیا کی چیخیں۔۔۔۔عمار چوہدری

Web Editor January 2, 2019 1 min read
Squash of Money Laundering Mafia .... Amar Choudhary
Share this:

لاہور (ویب ڈیسک) اگر ہم عمران خان کو ایک منٹ کے لئے سرجن تصور کر لیں ‘ اس ملک کو زخمی جسم اور اس میں موجود پھیلنے والے زہر کو منی لانڈرنگ مافیا تصو رکر لیں تو بات سمجھنا آسان ہو جائے گا۔ تحریک انصاف کے قیادت سنبھالنے سے اب تک جتنے دن گزرے ہیں‘ نامور کالم نگار عمار چوہدری اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔اس میں آپ کو ملک بھر سے چیخیں سنائی دی ہوں گی‘ ان میں ننانوے فیصد وہ لوگ تھے‘ جن کے لئے کرپشن‘ رشوت ستانی ‘ ٹیکس چوری اور دھوکہ دہی معمول کی بات تھی۔ ان کا خیال تھا زرداری اور نواز شریف ایک دوسرے کے بعد یونہی اقتدار سنبھالتے رہیں گے اور دونوں کی بنیادیں چونکہ جڑوں تک کرپشن سے داغدار ہیں ‘اس لئے یہ کسی کو بھی کرپشن کرنے سے روکیں گے‘ نہ ہی اسے سزا دیں گے اور اگر کوئی لمبا مال کمانے کی کوشش کرے گا تو زیادہ سے زیادہ یہ اس سے اپنا کمیشن یا کک بیک وصول کر لیں گے‘ لیکن اس کے خلاف کبھی بھی ایکشن نہیں لیں گے۔یہی وجہ ہے کہ ماضی میں آپ کو کرپشن کے خلاف اس طرح کی زور دار مہم چلتی دکھائی نہیں دی ہو گی۔ اِکا دُکا کیس اگر بنے بھی ہوں گے ‘تو وہ صرف ذاتی یا سیاسی عناد کے باعث بنے ہوں گے ‘وگرنہ کرپشن کو تو حکومتی اور سیاسی نظام میں باقاعدہ باعزت درجہ حاصل رہا اور ہر حکومت اور اس کے کارندے اس سے کماحقہ مستفید ہوتے رہے۔ ماضی میں بھی نیب اور اس کے افسران دفاتر میں جاتے تھے‘ لیکن یہ اپنی حکومتوں کے زیراثر تھے؛ چنانچہ یہ خاموشی سے دن پورے کرتے رہے۔ اب صورت حال مگر بدل چکی ہے۔ عمران خان جب اپوزیشن میں تھے؛ حتیٰ کہ جب بائیس برس قبل انہوں نے اپنی سیاسی جماعت کی بنیاد رکھی تھی‘ آپ تب سے اٹھا کر ان کی ویڈیوز دیکھ لیں‘ وہ اپنے خطاب میںایاک نعبد و ایاک نستعین کے بعد اگر کوئی بعد کرتے رہے ہیں ‘تو وہ کرپشن کے خلاف علمِ بغاوت بلند کرنا تھی۔ انہوں نے اسلام آباد میں تین‘ چار مہینے دھرنا دیا اس میں بھی روزانہ یہ بات دھراتے کہ اس ملک کو سب سے زیادہ اگر کسی چیز نے نقصان پہنچایا ہے تو وہ کرپشن ہے اور جب تک کرپشن کو اس کی جڑ سے ختم نہیں کیا جائے گا‘ تب تک یہ ملک دوبارہ اٹھنے کے قابل نہیں ہو سکے گا۔ گزشتہ چند دنوں سے منی لانڈرنگ مافیا کی چیخیں سنائی دے رہی ہیں‘ یہ بھی ان کی کرپشن کے خلاف جنگ کے نتیجے میں نکل رہی ہیں اور ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے اور آج نئے سال کا پہلا دن ہے‘ آپ میری یہ بات لکھ کر رکھ لیں عمران خان ہر بات پر سمجھوتہ کر لیں گے‘ لیکن ان لوگوں کے ساتھ کرپشن چھپانے اور منی لانڈرنگ کو تحفظ دینے کے لئے کبھی ہاتھ نہیں ملائیں گے ‘ کیونکہ اسی نعرے پر تو عوام انہیں اقتدار میں لائے تھے اور اگر انہوں نے بھی زرداری اور نواز شریف کی طرح مک مکا کی سیاست شروع کر دی تو پھر عوام کی نظر میں وہ کیسے سرخرو ہو سکیں گے۔ وہ اس لئے ایسا نہیں کریں گے کیونکہ عمران خان کو بیرون ملک دولت جمع کرنے یا اپنے بچوں کو اقتدار میں لانے سے کوئی بھی دلچسپی نہیں ہے۔ اس کے برعکس شریف خاندان اور زردارمافیا نے اگلی تین تین نسلوں کے لئے اپنی سیاسی جماعت کو استعمال کرنے اور اقتدار میں لانے کا تہیہ کیا ہوا ہے۔ ان سب کی دولت کا نوے فیصد بیرون ملک پڑا ہوا ہے‘ جبکہ عمران خان کی ایک پائی بھی ملک سے باہر نہیں ہے۔ افسوس تو اس بات پر ہے کہ زرداری نے اپنے بیٹے کو بھی معاف نہیں کیا اور اس بے چارے کو شاید معلوم ہی نہ ہو کہ اس کے نام پر کتنی ناجائز کمپنیاں اور دولت دنیا میں پھیلی ہوئی ہے جو سامنے آئی تو خود بلاول سر پکڑ کر بیٹھ جائیں گے۔ میں حیران ہوتا ہوں کہ بلاول بھی اسی جگہ سے پڑھے ہیں جہاں سے عمران خان پڑھے تھے ‘تاہم آکسفرڈ یونیورسٹی میں ایسی کوئی چیز نہیں پڑھائی جاتی کہ آپ ڈگری لے کر اپنے ملک جائیں اور وہاں کے عوام کا پیسہ خردبرد کر کے ماڈلوں کے ذریعے باہر بھیجنا شروع کر دیں۔ ظاہر ہے اخلاقیات کا سبق انسان کو سب سے پہلے اپنے گھر‘ اپنے والدین سے ملتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ عمران خان نے ورلڈ کپ جیتا تو سب سے پہلے اپنی والدہ کی کینسر سے وفات کا درد محسوس کرتے ہوئے غریبوں کے لئے ہسپتال بنانے کا فیصلہ کیا‘ جبکہ بلاول بھٹو کے سندھ میں آج بھی لوگوں کو سر درد کی گولی تک میسر نہیں اور انسان اور جانور ایک ہی جوہڑ سے پانی پینے پر مجبور ہیں اور جہاں انور مجید جیسے لوگ ڈھٹائی کے ساتھ ملکی خزانہ لوٹنے لگے تھے۔ یہ اخلاقیات کا درس ہی ہے‘ جو انسان کی شخصیت کا آئینہ دار ہوتا ہے‘ جبھی تو عمران خان اقتدار میں آئے تو انہوں نے پہلے سو دن کے اندر سرد راتوں کو سڑک کنارے پڑے بے سہارا افراد کے لئے مسافر خانے تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا۔مجھے اپنے سابق کولیگ اور معروف شاعر اسلم کولسری اس موقع پر بہت یاد آتے ہیں ۔ وہ جب بھی میٹرو یا تعمیراتی منصوبوں کی بازگشت سنتے تو انتہائی جذباتی ہو کر کہتے کہ ایسے پلوں کو کسی نے سر میں مارنا ہے‘ جب ملک میں اسی فیصد آبادی کے پاس گاڑی ہی نہ ہو اور اگر ہو تو اس میں تیل ڈالنے کے پیسے نہ ہوں۔ وہ کہتے تھے کہ لاکھوں لوگ ان پلوں کے نیچے راتوں کو ٹھٹھرکر نمونیے میں مبتلا ہو کر بیمار ہو جاتے ہیں اور کئی ایک اسی عالم میں انتقال کر جاتے ہیں‘ جن کی لاشیں ایدھی کو لاوارث سمجھ کر اٹھانا اور تدفین کرنا پڑتی ہیں؛ اگر یہ حکمران اور یہ ملک ایسے لوگوں کو روٹی کپڑا صحت اور مکان نہیں دے سکتا تو پھر یہ بڑے بڑے منصوبے ان لوگوں کے کس کام کے۔ آج اگر اسلم کولسری صاحب زندہ ہوتے تو ان مسافر خانوں کو دیکھ کر انہیں اطمینان ہوتا کہ کوئی تو ہے‘ جو انسانوں کے لئے بھی سوچتا ہے‘ وگرنہ تو یہاں جو بھی آیا اس نے بڑے تعمیراتی منصوبوں یا ٹیکسی سکیموں کے ذریعے کک بیکس اور منی لانڈرنگ کو ہی اپنا مشغلہ بنا لیا۔ سابق دور میں نواز شریف اقتدار میں آئے تو انہوں نے آتے ہی ساڑھے چار سو ارب روپے آئی پی پیز کو گردشی قرضے کے نام پر دئیے جس کے ذریعے اپنے ہی لوگوں کو نوازا گیا اور گردشی قرضے چند ماہ بعد دوگنا ہو گئے۔ اسی طرح زرداری صاحب جب بھی اقتدار میں آئے تو انہوں نے پہلے سو دنوں میں اپنے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو بھی فری ہینڈ دے دیاجو اپنے خاندان اور ملازموں سمیت کرپشن اور اقربا پروری کے نئے ریکارڈ قائم کرتے رہے۔اب یہ سب لوگ ایک طرف ہیں اور عمران خان دوسری طرف۔ عمران خان کی جنگ کسی سیاسی خاندان سے نہیں ‘بلکہ ہر اس شخص اور ادارے سے ہے جو کرپشن کو عبادت سمجھ کر مال بٹورنے میں لگا ہے؛ حالانکہ ایسے لوگوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ روزِ قیامت اسی ناجائز کمائے ہوئے مال اور سونے چاندی کو پگھلاکر ان کے جسموں کو داغا جائے گا‘ تب انہیں معلوم ہو گا کہ کسی کا حق مارنے کا انجام کیا ہوتا ہے۔آج سڑکوں پر جو لوگ بھوکے ننگے نظر آتے ہیں‘ آج جو لاکھوں نوجوان بیروزگار ہیں‘ ملک پر جو اتنا قرض موجود ہے یہ سب منی لانڈرنگ کرنے والی انہی جونکوں کا کیا دھرا ہے‘ جو ہماری نسلوں کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ یہ ایان علی جیسی ایک سو ماڈل گرلز نے ماضی میں کس کے کہنے پر کیا کیا گل کھلائے ہیں یہ سب بھی آئندہ چند دنوں میں کھلنے والا ہے اور یاد رکھیں کہ کرپشن کے خلاف یہ جنگ عمران خان کی زرداروں کے خلاف نہیںبلکہ ملک کے ہر شخص کی ہر اس میٹر ریڈر کے خلاف بھی ہے‘ جو متوسط طبقے کو ناجائز یونٹ ڈالتا ہے اور ان زرداروں اور نوازوں کے خلاف بھی ہے‘ جو اس ملک کو مال غنیمت سمجھ کر لوٹتے رہے‘ آج ان سب کے برے دن آن پہنچے ہیں۔کرپشن کیخلاف یہ جنگ عمران خان کی زرداروں کے خلاف نہیںبلکہ ملک کے ہر شخص کی ہر اس میٹر ریڈر کے خلاف بھی ہے جو متوسط طبقے کو ناجائز یونٹ ڈالتا ہے اور ان زرداروں اور نوازوں کے خلاف ہے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
What happened to the woman in 1989 after every mysterious incident?
Previous Post ہر پراسرار واقعہ کے پیچھے عورت کا ہاتھ : ، 1989 میں کیا واقعہ پیش آیا تھا ا
Next Post نئے سال کے آغاز پر قدرت بھی مہربان ۔۔۔۔ ۔۔ دل خوش کر دینے والی خبر
At the beginning of the new year, power was kind.

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.