yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

ایران پر امریکی پابندیوں سے چاہ بہار بندرگاہ منصوبہ بھی متاثر

Web Editor May 21, 2018 1 min read
Spring port project also affected the US sanctions on Iran
Share this:

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کے ساتھ کیے گئے جوہری معاہدے سے دستبرداری اور ایران پر پابندیاں بحال کیے جانے کے فیصلے سے افغانستانی معیشت کو ترقی دینے کے لیے شروع کیا گیا اہم منصوبہ ’چاہ بہار بندرگاہ‘ خطرے میں پڑ گیا، جو امریکا کی جانب سے طویل جنگ کے خاتمے کی حکمت عملی کے لیے بھی نقصان دہ ہوسکتا ہے۔

Spring port project also affected the US sanctions on Iranبھارتی حمایت سے ایران میں چاہ بہار پورٹ کمپلیکس کے نام سے ایک نیا تجارتی راستہ زیرِ تعمیر ہے جس سے چاروں اطراف سے خشکی میں گھرے ملک افغانستان کا تجارت میں پاکستان پر انحصار کم ہوگا جبکہ اس سے کروڑوں ڈالر کی تجارت کی راہ ہموار ہوگی۔

اسکے علاوہ افغانستان کی معیشت مضبوط ہونے سے کابل کا غیر ملکی امداد پر انحصار کم ہونے کے ساتھ افیون کی تجارت میں بھی کمی واقع ہوگی جو طالبان کی آمدنی کا مرکزی ذریعہ ہے۔

لیکن اب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران پر پابندیاں بحال کرنے اورمالی اداروں کو تہران کے ساتھ تجارت کرنے سے روکنے پر چاہ بہار منصوبے پر خدشات کے بادل چھا گئے، کیونکہ بینک اس حوالے سے تذبذب کا شکار ہو کر مالی معاونت سے گریز کررہے ہیں اور انہیں خدشہ ہے کہ اس طرح انہیں بھاری جرمانے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

اس حوالے سے ایک بھارتی عہدیدار کا کہنا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے نے ہمیں ایک بار پھر ڈرائنگ بورڈ پر پہنچا دیا اور ہمیں چاہ بہار بندرگاہ کے استعمال کے حوالے سے شرائط و ضوابط کا دوبارہ جائزہ لینا ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ منصوبہ بھارت، ایران اور افغانستان کی تجارت بدل سکتا تھا تاہم اب اس حوالے سے غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے۔ خیال رہے کہ وائٹ ہاؤس نے اس بارے میں کسی قسم کا موقف دینے سے انکار کردیا۔

واضح رہے 2016 میں شروع کیا گیا بھارت، ایران اور افغانستان کا مشترکہ چاہ بہار منصوبہ پہلے ہی تعطل کا شکار ہے، جہاں بھارت کی جانب سے افغانستان کو عطیہ کی گئی گندم کے کنٹینرز کے علاوہ بہتر تجارتی ٹریفک کی آمدورفت تاحال شروع نہیں ہوئی،تاہم افغانستان کی جانب سے بھارت کو خشک میوہ جات کی فراہمی جولائی سے شروع کیے جانے کا امکان ہے۔

اس ضمن میں منصوبے سے منسلک ایک شخص کا کہنا تھا کہ بندرگاہ کے انفراسٹرکچر کی تعمیر کے سلسلے میں 2 چینی اور ایک فن لینڈ کی کمپنی کے ساتھ 3 معاہدے ملتوی ہوچکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بینک کی جانب سے ضمانت کی منظوری دیے جانے سے قبل واشنگٹن کی وضاحت کا انتظار کرنے پر یہ معاہدے التوا کا شکار ہیں

دوسری جانب افغان تاجر جو کراچی پورٹ کے متبادل کی امید لگائے بیٹھے تھے اب فنڈنگ میں کمی کے باعث رقم ٹرانسفر کرنے کے روایتی طریقے ’حوالہ‘ پر انحصار کرنے پر مجبور ہیں، جو معیشت کی بہتری کے لیے ناکافی ہے۔

اس بارے میں ایک افغان عہدیدار کا کہنا تھا کہ ہم جانتے ہیں کہ ہمارے متعلقہ بینک ہمیں بندرگاہ پر آنے والی درآمدات کی ادائیگی کے لیے رقم فراہم نہیں کریں گے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
The caretaker Prime Minister, PPP has finalized Zaka Ashraf, Jalil Abbas's name
Previous Post نگران وزیراعظم، پیپلزپارٹی نے ذکا اشرف، جلیل عباس کے نام فائنل کرلیے
Next Post شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے مابین کشیدگی پھر بڑھنے لگی
Tensions rise between North Korea and South Korea

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.