counter easy hit

اسپاٹ فکسنگ،اجیت چنڈیلا پر تاحیات کرکٹ کے دروازے بند

fixing, Ajit Chandila cricket

fixing, Ajit Chandila cricket

نئی دہلی…….انڈین پریمیئر لیگ میں اسپاٹ فکسنگ کرنے والے راجستھان رائلز کے سابق اسپینر اجیت چنڈیلا پر عمر بھر کےلیے کرکٹ کے دروازے بند کر دیئے گئے جبکہ ہیکن شاہ کو پانچ سال کےلیے کرکٹ سے دور کر دیا گیا۔
کرکٹ کی مقبول ترین لیگ آئی پی ایل ،جس میں 2013 سے اسپاٹ فکسنگ کی گونج سنائی دے رہی ہے،آئی پی ایل کے چھٹے ایڈیشن میں تو بہت سا بگاڑ آیا،اس میں اجیت چنڈیلا پر بھی اسپاٹ فکسنگ کا الزام لگا۔بھارتی کرکٹ بورڈ کی ڈسپلنری کمیٹی نے طویل تحقیقات کے بعد کرپشن اور غیرقانونی حرکات میں ملوث اجیت چنڈیلا پر تاحیات پابندی لگا دی جبکہ ممبئی کے بیٹسمین Hiken Shah کو پانچ سال کےلیے کرکٹ سے دور کر دیا۔بی سی سی آئی کی ڈسپلنری کیمٹی نے پاکستانی امپائر اسد روف کو بھی 9 فروری تک تحریری بیان جمع کروانے کی مہلت دی ہے ، اس کے بعد 12 فروری کو حتمی فیصلہ کیا جائے گا ۔