counter easy hit

عمران فاروق قتل کیس میں ملزم معظم علی کا 10روزہ ریمانڈ

 Imran Farooq murder

Imran Farooq murder

اسلام آباد ……اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عمران فاروق قتل کیس کے ملزم معظم علی کو 10 روز کے ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا ۔
ملزم معظم علی کو سخت سیکیورٹی میں عدالت لایا گیا۔ ملزم کے وکیل نے کہا کہ ایف آئی اے سست روی سے کام کررہی ہے، عدالت ملزم کو ایف آئی اے کی تحویل میں دینے کے بجائے اس کا جوڈیشل ریمانڈ دے ۔انہوں نے کہا کہ یہ کیس اِس عدالت کے دائرہ سماعت میں نہیں آتااور نہ اس میں دہشت گردی کی دفعہ لگ سکتی ہے۔ عدالت نے ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد ملزم معظم علی کو 10 روز کے جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔