counter easy hit

میرٹ پر کھلاڑیوں کو سہولیات دے کر ملک کے لئے نیا ٹیلنٹ سامنے لایا جا سکتا ہے, فاٹا اولمپک ایسوسی ایشن

اسلام آباد( سپورٹس رپورٹر) فاٹا اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر شاہد خان شنواری نے کہا ہے کہ میرٹ پر کھلاڑیوں کو سہولیات دے کر ملک کے لئے نیا ٹیلنٹ سامنے لایا جا سکتا ہے، حکومت کو گراس روٹ لیول پر کھلاڑیوں کی مشکلات کو دو کر نے کے لئے اقدامات کرنے چاہیں۔ہفتہ کو فاٹا کرسچن کمیونٹی کے چیئرمین ولسن مسیح کو کھیلوں کے سامان کی فراہمی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شاہد خان شنواری نے کہا کہ کرسچن کمیونٹی فاٹا میں کھیلوں کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے ، ان کی مالی امداد کی جائے تو یہ پاکستان کے لئے فخر کا باعث بن سکتے ہیں، انھوں نے کہا کہ ہم نے اپنی حیثیت کے مطابق کرسچن کمیونٹی کے لئے کٹس، بیگ، ٹرائوزر، شرٹ، فٹبال اور دیگر سامان دیا ہے اور مستقبل میں مزید امداد بھی کرتا رہوں گا، کرسچن کمیونٹی میں  بہت ٹیلنٹ ہے مگر ان کو نذر انداز کیا گیا ہے اور سپورٹ نہیں کی گئی ۔میرا مقصد ان کو سامنے لانا ہے یہ لوگ ملک کے لیئے میڈلز اور اعزازات جیتیں گے ان کی حوصلہ افزائی کے لئے باقی اداروں اور فیڈریشنوںکو بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے تاکہ ملک میں گراس روٹ لیول تک بغیر کسی تفریق کے ٹیلنٹ کو تلاش کیا جائے جو مستقبل میں ملک کے لئے فخر کا باعث بنے۔