counter easy hit

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے ایون فیلڈ جائیداد کی کھوج کے لیے حکام کو خط لکھ دیا

اسلام آباد(اصغر علی مبارک)ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے ایون فیلڈ جائیداد کی کھوج کے لیے حکام کو خط لکھ دیا۔ خط میں ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ایون فیلڈ کی جائیداد سے متعلق تحقیقات کا کہا ہے۔ایوان فیلڈ کی جائیدا د کو مشتبہ ملکیت کی فہرست میں شامل کر لیا۔ ان اقدام کا مقصد برطانیہ منتقل کی گئی رقم میں سقم کو دور کرنا ہے۔برطانوی ایجنسیاں رقم کی منتقلی سے متعلق جانچ پڑتال کا اختیار ہوگا۔ برطانوی حکومت نے حال ہی میں ایسی جائیدادوں کے لیے قانون بنایا۔ واضح رہے کہ اس سےقبل شریف خاندان کی لندن میں کمپنیوں اور جائیداد کی تحقیقات کیلئے برطانیہ کی نیشنل کرائمز ایجنسی نے نیب پاکستان سے مل کر کام شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق این سی اے چیف کی سربراہی میں دو رکنی ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے۔نیب حکام اور این سی اے ٹیم کے درمیان پاناما کیس سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال ہو گا جبکہ لندن سے آنے والی ٹیم ایف آئی اے حکام سے بھی ملاقاتیں کرے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شریف فیملی کے خلاف تمام معلومات اور ریکارڈ بھی این سی اے کے ذریعے ہی پاکستان آئے گا۔واضح رہے سپریم کورٹ کے پاناما کیس سے متعلق 28 جولائی کے فیصلے کی روشنی میں نیب نے شریف خاندان کے خلاف 3 ریفرنسز احتساب عدالت میں دائر کئے ہیں جو ایون فیلڈ پراپرٹیز، العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسمنٹ سے متعلق ہے۔