counter easy hit

پاکستان نے بھارتی ہٹ دھرمی پر منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی سفارتی عملے کی تعداد بھی نصف کردی

اسلام آباد(یس اردو نیوز)دفتر خارجہ نے بھارت کی وزارت خارجہ کی طرف سے پاکستانی سفارتی عملے کو بے بنیاد الزامات لگا کر ملک چھوڑنے کے حکم پر بھارتی ناظم الامور کو آج وزارت خارجہ طلب کیا اور بے بنیاد بھارتی الزامات مسترد کرتے ہوئے ان کی شدید مذمت کی ۔دفتر خارجہ کی طرف سے بھارتی ناظم الامور کو پاکستان کے اس فیصلے سے آگاہ کیاگیا کہ جوابی اقدام کے طورپر بھارتی ہائی کمشن کے عملے کی تعداد50 فیصد کم کی جارہی ہے۔ بھارتی ناظم الامور سے کہاگیا کہ اس فیصلے پر سات روز میں عمل درآمد کریں۔ ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن کے عملے نے ہمیشہ عالمی قوانین اور سفارتی آداب کی حدودقیود میں رہتے ہوئے اپنے فرائض انجام دئیے ہیں۔ انھوں نے بھارتی وزارت امور خارجہ کے بیان کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی اوراسے قطعی طور پر مسترد کردیا۔ انھوں نے کہا کہ یہ بھارت کا محض ایک بہانہ ہے تاکہ بھارت اس آڑ میں نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشن کے عملے کی تعداد میں 50 فیصد کمی کرے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ پاکستان نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشن کے حکام کی جانب سے سفارتی تعلقات سے متعلق ویانا کنونشن کی کسی بھی خلاف ورزی کے بھارتی الزام کو دوٹوک طورپر مسترد کرتتے ہوئے اعادہ کرتا ہے کہ پاکستانی عملے نے ہمیشہ عالمی قانونی اور سفارتی آداب کی حدودقیود میں رہتے ہوئے اپنے فرائض انجام دئیے ہیں۔ پاکستان اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمشن کے عملے کو ڈرانے دھمکانے کے بھونڈے الزامات بھی مسترد کرتا ہے۔ بھارتی حکومت کی پاکستان کو بدنام کرنے کی مہم بھارتی ہائی کمشن کے ملوث پائے جانے والے اہلکاروں کی غیرقانونی سرگرمیوں پر پردہ نہیں ڈال سکتی۔ بھارت کی خارجہ امور وزارت کا بیان بھارتی ہائی کمشن کے اہلکاروں کے جرائم چھپانے اور حقائق کو ایک بار پھر مسخ کرنے کی کوشش ہے۔ بھارت کی تازہ کارروائی بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں جاری ریاستی دہشت گردی اور قابض بھارتی افواج کی انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں سے توجہ ہٹانے کی مایوسی پرمبنی ایک اورکوشش ہے۔ بھارت کے لئے بہتر ہوگا کہ جنوبی ایشاءمیں امن واستحکام کو داو پر لگاتے ہوئے نئے مسائل پیدا کرنے کے بجائے داخلی اور خارجی امور پر توجہ دے۔ پاکستان عالمی برادری کو مسلسل آگاہ کرتا آرہا ہے کہ ’بی۔ جے۔ پی‘ حکومت کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات سے خطے کے امن وسلامتی کے لئے خطرات بڑھ رہے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website