counter easy hit

کرونا کا شکار حکومتی وزیر نے صحت سے متعلق سہولیات کا بھانڈہ پھوڑ دیا، وفاقی دارالحکومت میں بھی کہیں انھیں علاج کی سہولت نہ ملنے پر ان کی جان کیسے بچی

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار نے کہا ہے کہ کسی بھی قسم کی قدرتی آفت کو کنٹرول نہیں کیا جا سکتا، صحت کی سہولیات کی بہتری پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، ملک معاشی اعتبار سے مسائل کا شکار ہے۔ منگل کو قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے ڈاکٹر رمیش کمار نے کہا کہ 16 دن کووڈ۔
19 سے لڑ کر واپس آیا ہوں۔ جس کرب سے گزرا اللہ کسی کو ایسی تکلیف نہ دے ۔

انہوں نے کہا کہ جب کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا مجھے راولپنڈی اور اسلام آباد میں کوشش کے باوجود بھی آکسجین سلنڈر نہیں ملا۔ جب بھی نیشنل ڈیزاسٹر آتا ہے ہم اسے کنٹرول نہیں کرسکتے۔ ہمیں اپنے صحت کے نظام کے حوالے سے سوچنا ہوگا کہ اس میں کیسے بہتری لائی جاسکتی ہے۔

میڈیا پر بھی کورونا وائرس کے حوالے سے ایسی باتیں نہ پھیلائیں جس عوام میں خوف پھیلے۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ۔19 نے سپر پاور ممالک کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ ملک معاشی طور پر ذبوں حالی کا شکار ہے۔ کوئی بھی مذہب شدت پسند نہیں ہے۔ شدت پسندی ایک سوچ کا نام ہے۔ نریندر مودی کی موجودہ پالیسیاں ہندوستان کو پیچھے دھکیل رہی ہیں۔ کووڈ۔19 کے حوالے سے ذرائع ابلاغ پر سنسنی نہ پھیلائی جائے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website