counter easy hit

بلاول لکھی ہوئی تقریر پڑھنےسے پہلے سوچ لیاکریں،زعیم قادری

speech, Zaeem Qadri

speech, Zaeem Qadri

لاہور…….پنجاب حکومت کےترجمان زعیم حسین قادری کاکہناہےکہ لوڈشیڈنگ،بےامنی اوربےروزگاری پیپلزپارٹی دور کےتحفےہیں ،بلاول لکھی ہوئی تقریر پڑھنےسے پہلے سوچ لیاکریں۔
بلاول بھٹوکی تقریر پر ردعمل میں زعیم قادری نےکہاکہ دانش اسکول غریبوں کےایچی سنہیں،اعلیٰ ترین برطانوی اداروں میںپڑھنے والےبلاول بھٹوغریب کے بیٹے کو اعلیٰ تعلیم سے کیوں محروم کرنا چاہتے ہیں،ان کے لئے مشورہ ہے کہ پنجاب حکومت پر تنقیدکی بجائےوہ سندھ حکومت کی کارکردگی پر توجہ دیں۔ان کاکہناتھاکہ پنجاب کا کاشتکار خوشحال اورمطمئن ہے،بلاول سندھ میں گنے کےکاشتکاروں کی حالت زار دیکھیں،زعیم قادری نےکہاکہ حکومتی منصوبوں سے دوستوں کو فائدہ پہنچانا پیپلز پارٹی کا وتیرہ ہے،لوٹ مار سےسرکاری اداروں کو کنگال کرنے والے دوسروں پرتنقیدنہ کریں