counter easy hit

اقتصادی راہداری سے اربوں ڈالرزکی سرمایہ کاری ہوگی ،احسن اقبال

 Ahsan Iqbal

Ahsan Iqbal

اسلام آباد…….وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہےاقتصادی راہداری کے تحت 2030 تک کئی سو ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری پاکستان آئے گی ۔اقتصادی راہداری پر اسلام آباد میں آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پنجاب میں 6اعشاریہ 9 ارب ڈالرز، بلوچستان میں 7 ارب ڈالرز اور سندھ میں 11 ارب ڈالر کے توانائی کے منصوبوں پر کام ہورہا ہے۔ راہداری منصوبے کی دستاویزات شیئر کی گئی ہیں، منصوبے کو سیاست کی نظر کرنا نہایت غیر ذمہ دارانہ فعل ہے ۔راہداری منصوبے کی کوئی چیز مخفی نہیں تمام تفصیل اے پی سی میں پیش کی گئی، جو چیز پہلے مرحلے میں کہیں شامل نہیں اس پر تنازع کھڑا کرنا ناقابل فہم ہے ، پسماندہ علاقوں سمیت بلوچستان کو راہداری منصوبے سے سب سے زیادہ فائدہ پہنچے گا۔