yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    بین الاقوامی خبریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    • اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

سینئر پاکستانی کالم نگار کی وزیراعظم پاکستان کے لیے خصوصی تحریر

MH Kazmi July 15, 2019 1 min read
Special Written by Prime Minister of Pakistan Colleges Pakistan
Share this:

Special Written by Prime Minister of Pakistan Colleges Pakistan

لاہور (ویب ڈیسک) وقت کا گھڑیال ہر روز یہ منادی دیتا ہے کہ اے نادان گردش لیل و نہار نے تیری عمر کا ایک اور دن کم کر دیا ہے۔ عمر جتنی بڑھتی ہے اتنی ہی کم بھی ہوتی ہے اور اگر عمر مقرر ہو تو پھر اس کا احساس شدید ہوتا ہے۔جدید دنیا میں نامور کالم نگار عبدالقادر حسن اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔ حکومتوں کی عمر بھی مقرر اور محدودہوتی ہے ۔ہمارے ہاں جمہوری منتخب حکومت کی عمر آئین نے پانچ برس مقرر کر رکھی ہے۔ اگر چہ پاکستان میں ایسا بہت کم ہی ہوا ہے کہ کسی حکومت نے یہ آئینی مدت پوری کی ہوما سوائے گزشتہ دوحکومتوں کے جنہوں نے ملی بھگت کے ساتھ اپنی اپنی حکومت کی پانچ برس کی آئینی مدت مکمل کی گو کہ اس دوران وزرائے اعظم تبدیل ہوتے رہے لیکن جیسے تیسے کر کے حکومتی مدت مکمل کر لی گئی۔موجودہ حکومت کی عمر بھی پانچ برس ہی ہے جس کا پہلا سال گزر بھی چکا ہے اس لیے حکومت نے جوکچھ بھی کرنا ہے باقی ماندہ عمرمیں کرلینا ہے۔ ہمارے عہد کی غالب دنیا جو کمزور ملکوں کے اندرونی معاملات میں مداخلت اپنا حق سمجھتی ہے، محسوس یوں ہوتا ہے کہ وہ ہم پاکستانیوں سے زیادہ متفکر ہے کیونکہ ان کے بہت سارے مفادات ہم سے وابستہ ہیں اس لیے وہ چاہتے ہیں کہ پاکستان میں ایک ایسی حکومت ہو جو ان کی خواہشات کے مطابق ان کے مفادات کا تحفظ کرے۔یہ مثل تو آپ نے سنی ہی ہو گی کہ غریب پر سے غصہ نہیں اترتا ۔ اور ہم پہلے سے زیادہ کمزور اور غریب ہو چکے ہیں اس لیے ہمیں اب یہ پیغام دیا جارہا ہے کہ بااثر اور غالب دنیا کی مرضی کے بغیر کسی بھی قسم کی مہم جوئی برداشت نہیں کی جائے گی ۔کوئی یہ نہیں دیکھتا کہ ہمارے ہاں ماضی میںسیاسی حکومتوں نے کیا اودھم مچائے اور ہم کن حالات کا شکار رہے ہیں۔ ہم نے اس دوران فوجی حکومتیں بھی بھگتی ہیں جن کا ان بااثر قوتوں نے پہلے تو بائیکاٹ کیا مگر بعد میں یہی حکومتیں ان کو بہت عزیز رہی ہیں۔کچھ تو ستر برس کی خرابیاں ہیں جن کو درست کرنا ہے اور کچھ کام ہماری حکومت نے نئے شروع کر دیے ہیں جن کو ظاہر ہے کہ انھوں نے ہی مکمل کرنا ہے جن میں ملک میں ٹیکسوں کا نظام سر فہرست ہے ۔ حکومت اس بات پر مصر ہے کہ جو ٹیکس دے سکتا ہے وہ ضرور ٹیکس دے جب کہ ہم میں سے بیشتر اس بات پر ڈٹے ہوئے ہیں کہ ہم ٹیکس نہیں دیں گے۔ بلکہ آج کے اخبارات میں تو یہ بھی چھپا ہوا ہے کہ ہمارے تاجروں نے اپنے قومی شناختی کارڈ کے ذریعے لین دین سے بھی انکار کر دیا ہے گویا وہ اپنی پاکستانی شناخت سے انکاری ہو چکے ہیں۔کچھ ایسا ہی معاملہ ہمارے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے بیٹوں کے ساتھ بھی ہے، کچھ عرصہ قبل جب ان کو پاکستان میں طلب کیا گیا تو ان کا جواب بھی یہی تھا کہ وہ پاکستان کے شہری نہیں ہیں یعنی والد پاکستان کا تین مرتبہ وزیر اعظم اور اولاد پاکستان کا شہری ہونے سے انکاری ہے۔ ایسا ہی بیان اب تاجروں کی جانب سے آیا ہے کہ وہ اپنی شناخت کے بغیر اس ملک میں کاروبار کرنا چاہتے ہیں تا کہ وہ بھی کل کلاں ماضی کے تاجر حکمرانوں کی طرح پاکستان کی شہریت سے انکاری ہوجائیں۔ہمارے حکومت نے ٹیکسوں کے متعلق جو کام شروع کیا ہے اور جس میں پوری قوم ان کے ساتھ ہے وہ ہے کاروباری زندگی کی دستاویز بندی۔ کسی کو حساب کتاب دینا ہو یا نہ دینا ہوکاروبار میں حساب کتاب رکھنا ضروری ہوتا ہے اس کے بغیر کاروبار ہو ہی نہیں سکتا ۔ ہر کاروباری آدمی چھوٹا ہو یا بڑا باقاعدگی کے ساتھ حساب کتاب رکھتا ہے ۔بڑی کمپنیوں کے بارے میں تو یہ لطیفہ مشہور ہے کہ جب اکاؤنٹنٹ رکھنے کے لیے امیدواروں کا انٹرویو ہو رہا تھا تو ایک امیدوار نے اپنی صلاحیتوں کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ میں بیک وقت تین قسم کے حساب رکھ سکتا ہوں ۔ایک آپ کے لیے، ایک حکومت کے لیے اور ایک آپ کے دوسرے حصے داروں کے لیے۔ ہماری حکومت یہی کہہ رہی ہے کہ جو کاروباری لوگ صرف اپنا حساب رکھتے ہیں وہ اپنے دوسرے حصے داروں کے لیے حساب رکھیں نہ رکھیں حکومت کے لیے حساب ضرور رکھیںاور اپنے منافع میں سے حکومت کو بھی اس کا حصہ ادا کریں ۔اسی میں مختلف ٹیکسز شامل ہیں جو تاجروں نے ہمارے جیسے مظلوم گاہکوں سے وصول کرنے ہیں ۔ تاجروں نے ان ٹیکسوں کے خلاف ہڑتال کی ہے اور حکومت کو آیندہ کے لیے خبردار بھی کیا ہے لیکن اگر حکومت نے اعصاب مضبوط رکھے اور عوام نے اس ضمن میںحکومت کی مدد کی تو یہ دھمکیاں محض گیڈر بھبھکیاں رہ جائیں گی۔ہمارے تاجروں کو یہ نیا نظام قبول کرنا ہی ہو گا کیونکہ یہ کون سا انصاف ہے کہ تنخواہ دار طبقہ تو اپنی محدود تنخواہ سے حکومت کو مکمل ٹیکس ادا کرے اور لا محدود آمدن والے تاجر ٹیکس چوری کریں ۔ حکومت کے اپنے کارندے تاجروں کی ٹیکس چوری میں مدد کرتے ہیں اور انھیں ٹیکس سے فرار کے راستے دکھاتے ہیں لیکن ایسا معلوم ہوتا ہے کہ تاجروں کی دستاویز بندی کا آغاز ہو گیا ہے۔اب یہ حکومت پر منحصر ہے کہ وہ اس نیک کام کو کس خوش اسلوبی سے انجام دیتی ہے اور اس میں کتنی کامیاب ہو تی ہے۔ مشکل ترین تو اس کا آغاز تھا جو کر دیا گیا ہے اب تاجروں کی ناراضی کو راضی نامے میں بدلنے اور اس مفید کام کو جاری رکھنے میں حکومت کے معاشی ماہرین کا امتحان ہے جو بڑی تعداد میں موجود ہیں اوران میں مسلسل اضافہ بھی کیا جارہا ہے۔بہر حال حساب کتاب کے اس نیک کام کو موجودہ حکومت نے اپنی آئینہ مدت میں مکمل کرنا ہے اور یہ عمر کسی عاشق کی عمر نہیں کہ۔۔عمر دراز مانگ کر لائے تھے چار دن۔۔دو آرزو میں کٹ گئے دو انتظار میں۔۔۔یہ بڑی ٹھوس حقیقت ہے جس کا حکمرانوں اور پوری قوم کو سامناہے اور اسی مدت کے اندر اندر کچھ کر کے دکھانا ہے

Share this:

MH Kazmi

25,243 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Singular developments of singer Abrar ul Haq
Previous Post گلوکار ابرار الحق کے تہلکہ خیز انکشافات
Next Post ورلڈکپ میں آئی سی سی کا پاکستانی ایمپائر علیم ڈار کیساتھ ایسا سلوک کہ آپ کو ان سے ہمدردی ہو جائیگی
ICC's Pakistani emperor Alam Dar in the World Cup treats you that you will be sympathized with them.

Related Posts

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026
What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026

اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟

July 18, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.